counter easy hit

حسن قرأت،حسن نعت وحسن تقاریرکا انعقادکیاگیا

Recitation, Naat uhsn

Recitation, Naat uhsn

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) طلبہ تنظیم ’’بزم صدیقیہ ‘‘ جامعہ صدیقیہ نورالقرآن پرانالالہ موسیٰ کے زیراہتمام بین المدارس مقابلہ ’’حسن قرأت،حسن نعت وحسن تقاریرکا انعقادکیاگیا،صدارت ناظم اعلیٰ جامعہ صدیقیہ نورالقرآن لالہ موسیٰ قاری عبدالعزیزنقشبندی نے کی،جبکہ مہمان خصوصی مہرحاجی محمدمشتاق حسین معظمی،چوہدری محمدانورگورسی چیئرمین یونین کونسل کرنانہ،حاجی محمدخادم حسین تھے جبکہ مقابلوں کے دوران ججزکے فرائض قاری محمداکبر،سیدجرارحسین شاہ آستانہ عالیہ جنڈانوالہ شریف،حافظ شیرازاحمدکائرہ خطیب اعظم ناروے،علامہ نقیب حسین چشتی تھے،مقابلوں میں شہربھرکے دینی مدرسوں کے طلباء نے حصہ لیا،اس موقعہ پرشہربھرکے علماء کرام اور مذہبی شخصیات نے بھرپورشرکت کی،معززمہمانوں نے مقابلوں میں اول ،دوم اور سوم آنے والے طلباء میں شیلڈیں تقسیم کی،اس موقعہ پرصدارتی خطاب کے دوران قاری عبدالعزیزنقشبندی ناظم اعلیٰ جامعہ صدیقیہ نورالقرآن پرانالالہ موسیٰ نے کہاکہ ’’بزم صدیقیہ ‘‘ کے زیراہتمام آئندہ بھی اس طرح کے مقابلوں کا انعقادکیاجاتارہے گا،تاکہ بچوں میں اعتمادپیداہواوروہ مستقبل میں اچھے قاری ،نعت خواں اور عالم دین بن کراسلام کا پیغام پوری دنیامیں عام کرسکیں ،انہوں نے مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام طلبہ کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ الحمدوللہ لالہ موسیٰ کے تمام دینی مدارس کے اساتذہ نے بچوں کی اچھی تیاری کروائی تھی،انہوں نے تمام علماء کرام اور شرکاء کا شکریہ اداکیا،پروگرام کے اختتام پرطلباء اور مہمانوں کو کھانادیاگیا۔