counter easy hit

باچاخان یونیورسٹی میں دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے،حافظ محمداصغرتوحیدی

Bacha Khan University

Bacha Khan University

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)باچاخان یونیورسٹی میں دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے ،حکومت دہشتگردی کے پس پردہ ہاتھوں کو تلاش کرکے نشان عبرت بنائے ،ان خیالات کا اظہارتحریک تحفظ اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمداصغرتوحیدی نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ دہشتگرداسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں وہ اس طرح کی مذموم کاروائیوں کے ذریعے اسلام اور پاکستان کو بدنام کرناچاہتے ہیں،باچاخان یونیورسٹی پرحملہ دشمن کی بزدلانہ اور گھٹیاسوچ کی عکاسی کرتاہے ،پاکستانی قوم کو متحدہوکردشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناناہوگا،انہوں نے کہاکہ تحریک تحفظ اسلام پاکستان پاک فوج کے ساتھ ہے ،اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے کارکن تیارہیں ۔