counter easy hit

انتہائی تشویشناک اطلاعات موصول

Receives extremely worried notifications

بنوں ( ویب ڈیسک ) بنوں میں سیکورٹی فورس پر حملہ ہو گیا ۔ حملہ بنوں کے علاقے رزمک میں ہوا۔ 8 اہلکار شدید زخمی، فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر بنوں میں سیکورٹی فورس پر حملہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بنوں کے علاقے رزمک سے سیکورٹی فروس کے قافلے کا گزر ہو رہا تھا ۔تفصیلات کے مطابق بنوں میں سیکورٹی فورس پر حملہ ہو گیا ۔ حملہ بنوں کے علاقے رزمک میں ہوا۔ 8 اہلکار شدید زخمی، فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر بنوں میں سیکورٹی فورس پر حملہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بنوں کے علاقے رزمک سے سیکورٹی فروس کے قافلے کا گزر ہو رہا تھا ۔جب اس پر حملہ ہوا ہے۔ حملے کے دوران قافلے میں شامل سیکورٹی اہلکاروں کا نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں 8 سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تاہم اب تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں پر ہونے والا حملہ کس نوعیت کا تھا۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پی ٹی ایم کے مالی معاملات پر سکیورٹی اداروں کے کئی سوالات ہیں اور وہ یہ بتائیں کہ ان کے پاس کتنا پیسہ ہے اور کہاں سے آیا ہے ؟راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے پشتون تحفظ موومنٹ کے علاوہ پاکستان انڈیا کشیدگی اور دیگر امور پر بات کی ۔ پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم ) کے مالی معاملات پر بات کرتے ہوئے کہا ’پی ٹی ایم کی ویب سائٹ پر چندے کی تفصیلات دی گئی ہیں، جو تفصیل وہاں موجود ہے اس سے بہت زیادہ پیسہ اکٹھا ہوا ہے، یہ بتائیں کتنا پیسہ اکٹھا ہوا ہے؟ اور یہ رقم کہاں سے آئی ہے؟‘ڈی جی آئی ایس پی آر نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی ایم کو انڈیا کے خفیہ ادارے را اور افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈی ایس سے رقوم موصول ہوئیں۔انھوں نے سوال کیا کہ’ 22 مارچ 2018 کو این ڈی ایس نے آپ کو احتجاج جاری رکھنے کے لیے کتنے پیسے دیے؟‘اس کے علاوہ انھوں نے یہ سوال بھی کیا کہ ’اسلام آباد میں سب سے پہلا دھرنا ہوا اس کے لیے انڈین خفیہ ایجنسی را نے پی ٹی ایم کو کتنے پیسے دیے ، وہ کس طریقے سے پہنچے اور انھوں نے کہاں استعمال کیے؟‘ڈی جی آئی ایس پی آر نے قندھار اور جلال آباد میں قائم انڈین قونصل خانوں سے مبینہ روابط پر بھی سوال کیے ۔انھوں نے پوچھا ’ 8 مئی 2018 کو جلال آباد میں قائم انڈین قونصل خانے نے طورخم میں ہونے والی احتجاجی ریلی کے لیے کتنے پیسے دیے، وہ پیسے کس طریقے سے پہنچے اور کہاں استعمال ہوئے ؟انھوں نے پی ٹی ایم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ موومنٹ شروع ہوئی تو میں نے سب سے پہلے ان سے بات کی۔ ان کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت دی تھی کہ ’اگر وہ غلط بات بھی کریں تو ان کے ساتھ سخت ہاتھ نہیں رکھنا‘

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website