counter easy hit

پاکستانی سیاست میں بھونچال

Bhunachal in Pakistani politics

لاہور (ویب ڈیسک) شہبازشریف کی لندن روانگی کے بعد پاکستانی سیاست میں نت نئے انکشافات کا سلسلہ تو جار ی ہے ہی۔ خود صدر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے سلسلے بھی جاری ہیں جبکہ اب انکشاف ہوا ہے کہ شہباز شریف سیاست سے مکمل کنارہ کشی کے لئے راضی ہ وگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہباز شریف سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہباز شریف تاحال ڈیل کروانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بیرون ملک برادر اسلامی ملک کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اپیل کی کہ ان کی مدد کی جائے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پاکستان واپسی کا وقت بتا دیا۔شہباز شریف نے لندن میں جیو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بجٹ پیش ہونے سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ برطانیہ میں مستقل قیام کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، آئندہ چند روز میں میڈیکل ٹیسٹ ہونے ہیں، میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں کی اجازت سے وطن واپس روانہ ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ 8 مئی کو میری کینسر اسپیشلسٹ سے اپائنٹمنٹ ہے، مسلم لیگی کارکنوں کو بدظن کرنے کیلئےمجھ سے متعلق بے بنیاد خبریں اڑائی جارہی ہیں۔شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تین ہفتہ قبل اپنی پوتی سے ملاقات اور طبی معائنہ کرانے لندن آئے تھے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے لندن سے وطن واپس نہ آنے سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔شہباز شریف علاج کی غرض سے لندن گئے تھے اور اب اطلاعات ہیں کہ ان کے لندن کے قیام میں توسیع ہو گئی ہے۔شہباز شریف کو 7 مئی کو پاکستان واپس آنا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے ذاتی معالج سے مشورے کے بعد انہوں نے لندن میں قیام کو آگے بڑھا دیا ہے۔مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر کو چیئرمین پی اے سی نامزد کر دیا ہے جب کہ شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہوں گے۔دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے صوبے کو 2 ہزار ارب کا مقروض بنایا، شہباز شریف نے پنجاب کے اسپتالوں کو برباد کیا، وہ ملک سے بھاگ کر لندن میں بیٹھے ہیں، ان سے ملنا تو درکنار، دور دور تک اس کا امکان نہیں۔لندن آمد پر میڈیا سے گفت گو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے 2 ہزار ارب کا مقروض کر دیا، شہباز شریف 100 ارب کا سر پلس صوبہ چھوڑ کر گئے، شہباز شریف دور میں ایک بیڈ پر 3 مریض تھے، انہوں نے پنجاب کے اسپتالوں کو برباد کیا۔چوہدری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پنجاب کے اداروں کو برباد کیا جس کی مثال نہیں ملتی، شریف برادران نے جو اس ملک کے ساتھ کیا ہے وہ سارا ملک بھگت رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے ملنا تو درکنار ، دور دور تک اس کا امکان نہیں ہے۔پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب حکومت کو بہتر چلانے کیلئے مشاورت جاری رہتی ہے، بل پر اختلاف سے بہتری لائی جا سکتی ہے، بلدیاتی بل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی بل پاس ہونے کا مطلب ہے ہم میں کوئی اختلاف نہیں، عثمان بزدار مضبوط وزیراعلیٰ ہیں، سب افواہیں دھری رہ جائیں گی، عثمان بزدار کو سب کی حمایت حاصل ہے، وہ بہترین کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی 10 روزہ دورے پر لندن پہنچے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website