counter easy hit

زیادہ پسینہ آنے کی وجہ

اگرچہ پسینہ آنا ایک قدرتی عمل ہے، جو جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے، تاہم دیگر افراد کے مقابلے میں آپ کے جسم پر زیادہ پانی بہہ رہا ہو تو یہ کافی برا لگتا ہے، مگر ایسا کیوں ہوتا ہے اور کیوں کچھ افراد کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے۔

اس کی وجہ مختلف طبی تحقیقی رپورٹوں کے مطابق کچھ یوں ہے۔ محققین نے اس کی 4 وجوہات بیان کی ہیں۔ سب سے پہلی وجہ تو یہ ہے کہ خواتین کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ پسینہ آتا ہے۔

اسی طرح اگر آپ ورزش کرنے سے دور بھاگتے ہیں تو یہ بھی زیادہ پسینے کی وجہ بنتی ہے، یعنی جسمانی سرگرمیوں میں مصروف رہنے والے افراد کو پسینہ کم آتا ہے۔

اسی طرح ایک وجہ یہ ہے کہ اگر آپ کا جسمانی وزن زیادہ ہو تو آپ کو زیادہ پسینے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے

نامی عارضے کے شکار ہوتے ہیں، یعنی Hyperhidrosis جبکہ دنیا میں تین فیصد افراد

انہیں بہت زیادہ پسینہ آتا ہے۔

محققین کے خیال میں جینز بھی اس کی ایک وجہ ہو سکتے ہیں، تاہم اگر آپ کو زیادہ پسینہ آتا ہے تو فکر مند مت ہوں، یہ کسی قسم کی بیماری کی علامت نہیں اور آپ صحت مند ہی ہیں۔