counter easy hit

کیلا کھائیں اور آنکھوں کی روشنی بڑھائیں

اگر آپ کو کیلے پسند ہیں، تو ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اس پھل کو کھانے کے نتیجے میں آنکھیں صحت مند اور عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی کم اور آنکھوں کے دوسرے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

جرنل آف ایگری کلچرل اینڈ فوڈ کیمسٹری کے مطابق، کوئنز لینڈ یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیلوں میں ایک جزو، کیروٹین پایا جاتا ہے، جو پھلوں اور سبزیوں کو مختلف رنگوں جیسا کہ سرخ یا زرد میں بدلتا ہے اور یہ جزو جسم میں جانے کے بعد وٹامن اے میں بدل جاتا ہے، جو آنکھوں کی صحت کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق، اس سے قبل مختلف ریسرچ رپورٹوں میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کیروٹین مخصوص اقسام کے کینسر، شریانوں کے امراض اور شوگر وغیرہ سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے اور اب آسٹریلین تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کیلے کیروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، جو جسم میں وٹامن اے کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، جو بینائی کے لیے بہت اہم ہے۔