counter easy hit

حقیقی زندگی میں بالکل بھی منتقم مزاج نہیں ہوں، دیویا دتہ

Divya Dutta

Divya Dutta

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیویا دتہ نے کہا ہے کہ حقیقی زندگی میں وہ بالکل بھی منتقم مزاج نہیں۔ اپنی زیر نمائش فلم بدلہ پور کے خصوصی سکریننگ شو کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدلہ پور میں وہ ایک ایسی انسان کا کردار نبھا رہی ہیں

جس کی فطرت میں بدلہ لینا ہوتا ہے جبکہ حقیقتاً وہ کسی سے بدلہ لینے والی انسان بالکل نہیں ہیں۔ میں نے آج تک کبھی کسی انسان کو نقصان نہیں پہنچایا، یہ میری فطرت میں نہیں ہے۔ دیویا دتہ نے کہا کہ بدلہ پور میں منفی نوع کا کردار نبھانے کا تجربہ اچھا رہا، فخر ہے کہ اس فلم کا حصہ بنی ہوں۔