counter easy hit

ددہوچھہ ڈیم بنانے کیلئے تیار ہیں لیکن پنجاب کی بیوروکریسی اس میں مداخلت نہ کرے: ملک ریاض کا سپریم کورٹ میں بیان

ددہوچھہ ڈیم بنانے کیلئے تیار ہیں لیکن پنجاب کی بیوروکریسی اس میں مداخلت نہ کرے: ملک ریاض کا سپریم کورٹ میں بیان

اسلام آباد آصف شاہ دیمز کت حوالہ چیف جسٹس کی ازخود سماعت پر ملک ریاض نے کہا کہ وہ ددہوچھہ ڈیم بنانے کے لیے تیار ہیں لیکن اس میں حکومت پنجاب بیورو کریسی کی مداخلت قبول نہیں چیف جسٹس نے کہا کہ پانی کی قلت کم کرنے کے لئے چھوٹے بڑے ڈیمز اور جوہڑ بنانے پڑیں گے، عدالت کو ایک اور ڈیم پیپلی ڈیم کے بارے میں بھی بتایا گیا تھا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلی ڈیم بن سکتا ہے۔ لیکن ایک وقت میں دو ڈیم نہیں بنائے جاسکتے۔ پیپلی ڈیم کی تفصیلات بھی حکومت پنجاب سے طلب کرلی گئیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم چاھتے ہیں ملک میں پانی کی قلت ختم ہو، ددہوچھ ڈیم تعمیر پر ملک ریاض اور پنجاب حکومت اپنی تجاویز تحریری طور پر دیں۔ آئندہ سماعت تک نئی حکومت آ جائے گی پھر اس معاملے کو دیکھیں گے۔ آئندہ سماعت پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اور چیف سیکریٹری کو بھی عدالت نے طلب کر لیا، سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی گئی۔