counter easy hit

لاہور ہائی کورٹ میں فری میڈیا فاونڈیشن آفس سیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت

لاہور ہائی کورٹ میں فری میڈیا فاونڈیشن آفس سیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت۔

عدالت نے درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 اگست کو جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سیف الملوک کی اس استدعا کو مسترد کر دیا کہ فاونڈیشن کو فوری ڈی سیل کیا جائے۔ عدالت نے کیس سماعت کے لئے دوسرے بنچ کو بھجوا دیا

مسٹر جسٹس شاہد کریم نے صحافی امتیاز عالم کی درخواست پر سماعت کی۔ 177 اے شادمان مین انکی ملکیت 4 کنال 6 مرلہ اراضی ہے۔ درخواست گزار اس مین سے ایک کنال اراضی پر فری میڈیا فاونڈیشن کا افس ہے۔ درخواست گزار یہ فاونڈیشن صحافت اور صحافیوں کی ویلفیئر کے لیے کام کرتا ہے۔ درخواست گزار

یہ اراضی کمرشل استعمال نہین ہوتی۔ ڈائریکٹر کمرشلاہزشن نے کمرشل نہ کروانے کے جرم مین اس فاونڈیشن کو سیل کردیا ہے۔ عدالت اس کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے استدعا