yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پڑھیے معاشرے کی تباہ کاریوں کا انوکھا جغرافیہ

MH Kazmi July 9, 2019 1 min read
Read Unique Geography of Destruction of Society
Share this:

Read Unique Geography of Destruction of Society

محترم حضرات موجودہ حالات کے پیش نظر والدین کے یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت قرآن و حدیث کی روشنی میں کریں غیر اسلامی رسم و رواج کے خاتمے کیلئے سختی سے ان تمام رسومات کی مخالفت کریں، مسلسل ایسے خبریں صبح و شام ہمیں پڑھنے سنے اور دیکھنے مل رہی ہے جو بنت حوا اور ابن آدم کے تعلق سے ہے۔ نکاح کو اتنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔ کہ ایک غریب باپ بیٹی کے نکاح کے اخراجات جمع کرتے ہوئے بڑھاپے کو پہنچ جاتا ہے اور پھر بھی وہ معاشرے کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ لڑکے والے کسی نہ کسی چیز کی فرمائش کر تے رہتے ہیں۔ اور غریب والدین قرضے کے بوجھ تلے دب کر رہ جاتے ہیں۔بیٹی کے جہیز کے برتن کا رنگ اتر جاتا ہے لیکن وہ لاچار و بے بس باپ کے سر سے قرض کا بوجھ نہیں اترتا ہے۔صرف ہندوستان ہی نہیں سرحد پار بھی یہی حالات معاشرے کے بنے ہوئے ہیں۔ شادی کے بندھن کو ایک بیزنس کی طرح ڈیل کیا جارہا ہے۔ رشتہ کا انتخاب کرنے میں اتنی چھان بین کی جاتی ہے جیسے اسمبل کرکے کوئی مشین خریدی جاری ہے۔ لڑکی لڑکے سوچ کے مطابق، والدین کو بھی پسند آنی چاہیے، دادی کو بھی خالہ کو بھی بھائی کو بھی بھابھی کو بھی، ان سب کے معیار کے مطابق ہونی چاہیے۔ اور اگر پسند آ بھی جائے تو دوسرا پڑاؤ شروع ہوتا ہے‌۔ لڑکے کی قیمت لگائی جاتی ہے، انجینئر ہے تو ۴ لاکھ، ڈاکٹر ہے تو بنگلہ ،گاڑی، لاکھوں روپیے، ٹیچرز رہا تو جوڑے کی رقم ٹو وہیلر، اور اس کے برعکس روز کمانے والا رہا تو ہزار منہ ہزار باتیں کے ہماری لڑکی کی خرچے کیسے پورے کرینگا۔ بات صرف یہی ختم نہیں ہوتی شادی بڑے فنکشن ہال میں ہونی چاہیے، خانے میں کم سے کم ۵ اقسام کی ڈیشز ہونی چاہیے، مہمانوں کا استقبال، اور طرح طرح کی فرمائشیں کی جاتی ہے۔ اگر والدین اچھے پیسے والے رہے تو وہ یہ سب آسانی سے افورڈ کرلیتے ہیں۔ لیکن سبھی والدین پیسے والے نہیں ہوتے۔ میڈل کلس اور غریب والدین ان تمام بےجا رسومات کی وجہ سے اپنی بیٹیوں کے ہاتھ پیلے نہیں کرپاتے۔ہندوستان بھر میں لاکھوں لڑکیاں معیاری رشتوں کے انتظار میں اپنی شادی کی عمر سے تجاوز کر چکی ہے۔ ہندوستان کے حالات پر غور کریں تو پتہ چلتا ہے ۔کس طرح سے آج کے نوجوان لڑکے لڑکیاں غیر مسلموں کے ساتھ بھاگ کر شادیاں کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال سے یہ بات سامنے آرہی ہے سیکڑوں مسلم لڑکیوں نے غیر مسلم لڑکوں سے کورٹ میرج کیا ہے۔ یہ ہمارے لیے بڑے افسوس و شرم کی بات ہے۔ مختلف پلیٹ فارم سے اس کی روک تھام کیلئے کام کیا جارہا ہے کچھ حد تک انہیں روکنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ لیکن حالات جو کہ تو بنے ہوئے ہیں۔ ایسے کیسز کا گراف بڑھتا ہی جارہا ہے۔ والدین اس کے سب سے بڑے مجرم ہے۔ جنہوں نے گھر میں ٹیلیویژن لاکر بچوں کے ذہنوں میں مغربی کلچر کو ٹھوس ٹھوس کر بھر دیا ہے۔ اور اب تو اینڈرائیڈ فون نے اس کی جگہ لے لی ہے۔ نوجوان لڑکے لڑکیوں کے ہاتھ میں اسمارٹ فون تھما دیا گیا جس میں ساری دنیا کو سمیٹ کر خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے،جس کی تباہ کاریاں روزانہ اخبارات ، نیوز چینل پر دیکھنے ملتی ہے۔ کس طرح سے غلط استعمال کیا جاتا ہے۔ اور حال میں ایک ایپ ٹیک ٹاک کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے، جس میں ہر کوئی اپنے‌آپ کو ماڈل اور ایکٹر سمجھ کر فحش بے ہدا گانوں پر ڈانس اور عجیب غریب حرکات انجام دیں رہی ہیں جس‌میں نوجوان لڑکے لڑکیوں سے لے کر بوڑھے تک شامل ہیں، اس ٹک ٹاک کی وجہ سے کئی شادیاں ٹوٹ چکی ہے کے یہ لڑکی ٹک ٹاک پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھی گئیں ماں باپ اسمارٹ فونز دلاکر دیتے ہیں اور کالجز، پارکوں ، ہوٹلوں میں لڑکے لڑکیاں سوشل میڈیا پر مختلف سونگ کے ساتھ اپنے ڈانس اپلوڈ کرکے خوش ہوتے ہیں، کئی خاندان تو ایسے بھی ہے‌ پورا گھر اس‌ کام میں شامل ہے۔ خا‌ندانی نظام کیسے تباہ و برباد ہو رہا ہے۔ میری نظر سے کچھ عرصہ قبل ایک مضمون گزرا تھا جس‌میں ایک رانگ نمبر سے گھر کے موبائل پر کال آجانے سے کس طرح پورا خاندان تباہ ہوجاتا ہے۔گھر میں بیوی فون رسیو کرتی ہے، سامنے سے کسی مرد کی آواز آتی ہے، لڑکی رونگ‌ نمر کہے کر فون ڈسکنیکٹ کردیتی ہے پر لڑکا سمجھتا ہے یہ کسی لڑکی کا نمبر ہے اور بار بار اسے پریشان کرتا ہے۔اسکی آواز کی تعریف کرتا ہے میسجز کرتا ہے۔ ایک دن اس لڑکی کی ساس فون پر سنتی ہے کہ کوئی ادھر سے فحش باتیں کر رہا ہے۔ اور بغیر تصدیق کیے بہو پر بدچلن ہونے کا الزام لگا دیتی ہے۔ جب شوہر فون چیک کرتا ہے تو اسے فحش مسیجز دیکھائی دیتے ہیں۔ اسکی غیرت جوش میں آتی ہے اور بغیر تصدیق کیے وہ بیوی کو قتل کردیتا ہے، بیوی کا بھائی آتا ہے اور بہن کے شوہر کو قتل کردیتا ہے اسے جیل ہوجاتی ہے اور اسطرح پورا خاندان تباہ ہوجاتا ہے۔ معصوم بچے یتیم ہوجاتے ہیں یہ تمام تباہ کاریوں کا سد باب یہیں ہے کہ صالح معاشرے کو تشکیل دیا جائے۔ نکاح کو آسان بنایا جائے۔ فضول خرچی، رسم و رواج، اور جہیز کے نام پر لڑکی والوں پر ظلم کرنا، ان تمام چیزوں کو معاشرے سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔ رشتوں کے معیار کو اور والدین کی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ بالغ ہونے پر لڑکے لڑکیوں کے نکاح میں مناسب جوڑ دیکھ کر فوراً نکاح کردینا چاہیے۔ حدیث میں آتا ہے کہ اگر تمہارے پاس رشتے کا پیغام آئے اور تمہیں رشتہ مناسب لگے تو پیغام قبول کرلوں اگر تم ایسا نہیں کرونگے تو دنیا میں فساد برپا ہو جائے گا۔ اور ہم دیکھ رہے ہیں فساد برپا ہورہا ہے۔مسلم نوجوانوں لڑکے لڑکیاں ،شادی کا‌نام سنتے ہی کہتے ہی ابھی ہماری عمر ہی کیا ہے۔ یہ تو انجوائے کے دن ہے، اور کالج اور اسکول یونیورسٹیوں میں غیر محرموں سے ناجائز تعلقات قائم کرلیتے ہیں۔ اور اسے فرینڈشپ ،گرل فرینڈ بوئے فرینڈ کا نام دیتے ہیں۔ آج اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ والدین اس جانب توجہ دیں لاکھوں لڑکیا گھروں میں اپنی قسمت پر خون کے آنسوں بہا رہی ہے، رشتوں کے معیار کو بدلے اپنی سوچ اسٹیٹس،کو شریعت کے قانون پر ترجیح نہ دے۔ نکاح تو ایجاب وقبول کا نام ہے۔ آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نکاح آسان کروں یہاں تک کہ زنا مشکل ہوجائے۔ ایک‌ حدیث میں ارشاد فرمایا کہ سب سے برکت والا نکاح وہ ہے جس میں کم سے کم خرچ ہو۔ لیکن ہمارے حالات تبدیل ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ جو قوم خود کو بدلنا نہیں چاہتی اللہ تعالیٰ ان کے حالات کو تبدیل نہیں کرتا۔ آپ خود بدل جائے معاشرہ خود ہی تبدیل ہونا شروع ہوجائیگا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Read the fascinating event of a successful scientist offering the idea of ​​changing the world
Previous Post پڑھیے دنیا کی تبدیلی کا نظریہ پیش کرنے والے کامیاب سائنسدان کا دلخراش واقعہ
Next Post حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے کونڈوں کے پیچھے کیا کہانی ہے ؟ ایمان افروز تحریر
What is the story behind the graves of Imam Jafar Sadiq? Writing Faith

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.