yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پڑھیے معاشرے میں جنم لیتے مسائل کاخوف ناک جغرافیہ

MH Kazmi July 9, 2019 1 min read
Read the Problems that are born in society, the Khokov Nose Geography
Share this:

Read the Problems that are born in society, the Khokov Nose Geography

ہمارا ذاتی خیال ہے کہ شادی تو بور کے لڈو ہی ہیں یعنی جو کھائے وہ بھی پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ اوربھی زیادہ پچھتائے۔ خیر کئی لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ شادی تو ایک جوا ہے بس جس کا داؤ چل گیا وہ کامیاب اور جو ناکام ہوا تو بس سمجھو دیوالیہ ہی ہو گیا۔لیکن ان تمام باتوں سے قطع نظر شادی صرف اچھے کپڑوں ، زیورات اور خود نمائی کا ہی نام نہیں بلکہ سچ پوچھئیے تو ایک ذمہ داری بھی ہے۔ اس ذمہ داری کا اندازہ البتہ انسان کو شروع میں نہیں ہوتا تاہم بعد میں بیگم کی شاپنگ، بچوں کے لئے دودھ کے ڈبے اورڈائپر سبھی کچھ بھلا دیتے ہیں اورزندگی ذمہ داریوں کے بوجھ تلے دبنے لگتی ہے ۔بات کہاں سے کہاں پہنچ گئی اس سے قبل کہ ہم اپنے موضوع کی تلاش میں خود ہی بھٹک جائیں آج کچھ چھوٹے بہن بھائیوں کے دکھوں پر بھی نظر ڈالنا ضروری سمجھتے ہیں۔ بچپن سے ہی جن گھرانوں میں بے چارے قسمت کے مارے چھوٹے بہن بھائی موجود ہوتے ہیں وہیں انھیں یہی سننا پڑتا ہے۔ جناب ابھی تو آپ کی پڑھائی کہاں مکمل ہوئی ، چپ سادھئیے ، شادی کے بارے میں تو سوچئے گا بھی مت ، ابھی تم سے بڑے بہن بھائی موجود ہیں، خاموشی سے اپنی باری کا انتظار کرو، بڑی بوڑھی خواتین اپنی ہمسائیوں کو یہ کہتی ہیں کہ ابھی کہاں اس بے چارے چھوٹے کی شادی کرنی اس سے پہلے تین بچے بیٹھے ہوئے ہیں ۔اب کوئی یہ پوچھے کہ چھوٹے بہن بھائی کا کیا قصور ہے کہ وہ اپنے ارمانوں کا خون ہوتے دیکھتا رہے اور اگر غلطی سے اس سے شادی کے بارے میں ایک لفظ بھی نکل جائے تو یہ سننے کو ملے کہ اللہ دیکھو تو اس کی تو شرم ہی ماری گئی ، اپنی شادی کے بارے میں خود بات کر رہا یا کر رہی ہے ۔یہاں ان بڑوں سے ایک سوال یہ بھی ہے کہ اگر آپ چھوٹوں کی شادی کے بارے میں خود نہیں سوچیں گے اور ان کے لئے ہر آنے والے رشتے کو بائے بائے کہہ دیں گے تو کیا وہ خود بھی خود پر ہونے والی مظلومیت کا پرچار نہ کریں ۔سنجیدگی سے اس مسئلے کو لیا جائے تو ہمارے کئی قدامت پسند گھرانوں سمیت کئی ماڈرن خاندانوں میں بہت تو نہیں لیکن ابھی بھی ماضی کی طرح یہ رحجان موجود ہے ۔ بیشتر لڑکے لڑکیاں صرف اس لئے بڑھاپے کی دہلیز پر پہنچ گئے کہ ان کی باری نہیں آئی اس لئے کہ بڑے بہن بھائیوں کے گھر آباد نہیں ہو سکے اور اس کے بعد انھیں جیسا تیسا ملا شادی کر لینی پڑی ۔قسمت پر سب کا یقین ہونا ایک اہم امر ہے لیکن اس کو حرف آخر سمجھ لینا کہاں کی دانائی ہے ؟ یہ تو وہی ہوا کہ کسی کو نوکری نہ ملے اور وہ اپنی فرسٹریشن مٹانے کو یہ کہے کہ جناب ہم کیا کریں آج کل تو ایم اے پاس افراد بھی بے روزگار پھر رہے ہیں ۔بہت سے لوگوں کے پاس یہ بھی ایک جواز ہے کہ اگر بڑی بہن یا بھائی کی موجودگی میں چھوٹے بہن بھائی کی شادی کر دی تو یقینا اس میں احساس کمتری پیدا ہو گاکہ نجانے مجھ میں کیا کمی ہے کہ مجھے چھوڑ کر چھوٹے بہن بھائی کو پسند کر لیا گیا ، کئی گھرانوں میں تو اب تک بڑی بہنوں کی موجودگی میں چھوٹی بہنوں کو رشتے کے لئے آنے والی خواتین کے سامنے آنے نہیں دیا جاتا ، یہ کبھی نہیں سوچا جاتا کہ ہر بندے کا اپنا نصیب ہے اور دوسرے کی قسمت بھی کھل جائے گی ۔لیکن نہیں ہم اپنی روایت پسندی سے نہیں نکل سکتے ، کیونکہ یہاں تھوڑا سا الگ سوچنے والے کو باغی ہونے کا سرٹیفیکٹ مل جاتا ہے بلاشبہ وہی کہ خاموش رہو تو بزدل او رسامنا کرو تو بدتمیز ۔یہی توجہیحات اور حقیقت سے آنکھیں چرانا کیا دانش مندی ہے ؟ کیا کسی نے بھی ان بہن بھائیوں کے بارے میں سوچا جنہیں ان کی باری کا لفظ تھما کر ان کے جائز حقوق سے بھی محروم کر دیا گیا ، کیا ان کے نفسیاتی اور جسمانی مسائل کے حل کے بارے میں کسی کی سوچ بدلی ۔۔ شاید اسی لئے نہیں کہ ہم کسی کے مسئلے کا حل تو کیا نکالیں گے الٹا ہم کسی کا مسئلہ سننے کے بھی روادار نہیں ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
What is the story behind the graves of Imam Jafar Sadiq? Writing Faith
Previous Post حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے کونڈوں کے پیچھے کیا کہانی ہے ؟ ایمان افروز تحریر
Next Post تلخ حقائق پر مبنی ایک ایمان افروز واقعہ
A faith-based event based on a tremendous fact

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.