yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سبق آموز واقعہ پڑھیے

MH Kazmi July 23, 2019 1 min read
Read the lesson
Share this:

Read the lesson

لاہور (ویب ڈیسک) ایرانی لشکر نے دلی کو تاراج کردیاہے،خون سے تر شاہراہ سےگزرتے ہوئے فاتح نادرشاہ افشار شاہی محل میں داخل ہوتے ہیں،جہاں محمد شاہ رنگیلا اُن کا شاندار استقبال کرتے ہیں،فاتح ہندوستان اس رنگ رنگیلے منظرنامے پر حیران رہ جاتاہے،دونوں تاریخی تخت ِ طائوس پر ہم نشیں ہیں،پھر حسبِ روایت فاتح مفتوح سے نامور کالم نگار اجمل خٹک کثر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ایک کے بعد دوسری ،دوسری کے بعدتیسری شرط منواتے ہیں،رضا وتسلیم کا ہر امر مفتوح کی ذلت وتحقیر کا باعث بنتا ہے۔وہ مگر مطمئن ہیں کہ خاندانی وقار کی علامت ’کوہ نور‘ہیرا ایرانی فاتح کے ہاتھ لگناممکن نہیں،یکایک روئے سخن شکست فاش سے بھی زیادہ اذیت ناک محسوس ہونے لگتی ہے ،نادرشاہ کے حکمت افروز یہ الفاظ زہرلگنے لگتےہیں ’’جس طرح عورتیں دوپٹہ بدل کر آپس میں بہنیں بن جاتی ہیں، کیوں نہ ہم دونوں بھی پگڑی بدل کر آپس میں بھائی بن جائیں‘‘محمد شاہ نے یہ ہیرا پگڑی میں چھپارکھا ہے،لیکن کیا کیا جائے، پجاری اسی دربارکے ہیں جو چڑھتے سورج کے روبروآچکےہیں،فی زمانہ جسے ہارس ٹریڈنگ کہتے ہیں وہ ہوچکی ہے، نووارد ہر راز سے آگاہ ہے، یہ مغل امراہی ہیں جنہوں نے نادرشاہ کو دہلی پر حملے کی صورت میں اپنی وفاداری کا یقین دلایاتھا۔نادرشاہ کو مخاطب کی رضا سے سروکارہی نہ تھااور خود ہی اُس کی پگڑی اُتارکر سر پر رکھ لی۔اگلا وار کاری ترتھا،اُس نے معزول بادشاہ سے اُسکی بیٹی کا رشتہ اپنے بیٹے کیلئے ’’طلب‘‘کرلیا۔نکاح کے وقت ایک نمک خوار محمد شاہ کوتنہائی میں بتاتاہےکہ سبکی تو کافی ہوچکی،کیوں نہ نادرشاہ سےاُس کا خاندانی شجرہ نسب پوچھ لیا جائےتاکہ اس طرح ’چرواہے ‘ کے اس بیٹے کو اوقات یاد دلائی جاسکے۔ جب نکاح کی تقریب شروع ہوئی تو رواج کے مطابق دلہن کے والد نے اپنا نام لکھوا کر خاندانی نسب نامے کو اکبر اعظم سے ظہیر الدین بابر تک، بابر سے امیر تیمور تک اور امیر تیمور سے چنگیز خان تک بیان کردیا۔ جب دولہا کا حسب نسب پوچھا گیا تو نادر شاہ نے ولدیت میں اپنا نام لکھوایا پھر تاحدِ نظر بھرےپنڈال میں عالمِ سرشاری میں کھڑا ہو گیا اور تلوار سونت کر بولا ’’ لکھو! ابن شمشیر، بن شمشیر، بن شمشیر ،بن شمشیر اور جہاں تک چاہو لکھتے چلے جاؤ۔‘‘یہ اس امر کا اعلان تھا کہ طاقت کے سامنے کسی شجرہ نسب ،کسی دستور کی کوئی وقعت نہیں ہوتی ۔خیر ہم یہاں سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے محمد شاہ رنگیلے کےاُن لوٹوںکی مثال دینا چاہتے تھے جنہوں نے نادرشاہ کو کندھا فراہم کیا تھا،لوٹوں کی اصطلاح یوں تو ہارس ٹریڈنگ کی پرانی اصطلاح سے مستعارہے لیکن کہا جا تا ہے کہ یہ اعزاز سب سےپہلے ایک مسلم لیگی کوحاصل ہوا، ڈاکٹر محمد عالم جو بڑے مسلم لیگی تھے.1930میں لیگ چھوڑ کر اتحاد المسلمین میں شامل ہوگئے. اس کے بعد کانگریس میں چلے گئے اور پھر مسلم لیگ سے آملے۔کم مدت میں اتنی پارٹیاں بدلنے پر مولانا ظفرعلی خان نے انھیں لوٹے کا’تاریخی‘ خطاب دیا ۔ ہمارے سامنےنئے پاکستان کا جو چہرہ ہے،اس میں اپوزیشن کسی ابن شمشیر سے تونہیں البتہ لوٹوں سے خوف زدہ نظر آتی ہے،جیسا کہ جناب حاصل بزنجو کا کہنا ہے’’ میں ڈرنے والا آدمی نہیں ہوں لیکن سینٹ میں یقینی جیت کے باوجود نہ جانے کیوں مجھے جہانگیر ترین سے ڈر لگ رہا ہے۔پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی اجلاس کےبعد میڈیا سےگفتگو میں شیری رحمان کاکہنایہ تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کی باتیں سب نےسنی ہیں، وزیراعظم نے بھی کہا ہےکہ اپوزیشن کو شکست دیں گے، اپوزیشن کی اکثریت ہے، ہارس ٹریڈنگ کےسوا کیسے شکست دی جاسکتی ہے؟دیگر باتوں سے قطع نظرسوال مگر یہ ہےکہ ڈرنے والوں کے سامنے جو خوفناک نقشہ مشہود ہے اس میں رنگ بھرنے والوں میں اپوزیشن کا کتنا حصہ ہے؟کیاایک دور میں پیپلزپارٹی اورایک دور میں مسلم لیگ اس روزگار میں یکتا نہ تھی،اب جب دوسرے اس فن میں جوہردکھارہے ہیں ،تو رونا کیسا؟کیا اپوزیشن کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کا واویلا ان کے نظریاتی ضعف کو ظاہر نہیں کرتا،کہ انہوں نے ایسے لوگوں کو ایوان بالا کا رکن بنایاہےجن پر انہیں اعتبارہی نہیں کہ وہ کب بِک جائیں۔کم از کم کیا اب اپوزیشن اس امر کو پابند عہد وبرہان بناسکتی ہے کہ آئندہ لوٹوں کو اُن کے اصل مقام استنجاخانے سے لا اُٹھانے سے وہ توبہ تائب ہوجائے گی ؟ان تمام باتوں کے باوصف تاہم یہ چیئرمین سینٹ کا انتخاب ہی ہے جس سے اپوزیشن کی درست پوزیشن کا تعین ہوسکے گا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی آزمائش پیپلزپارٹی کو لاحق ہے، اس جماعت نےجب جناب رضا ربانی پرصادق سنجرانی صاحب کو فوقیت دی تھی تو ظاہر ہے کسی سے کمٹمنٹ کے تحت ہی ایسا کیا تھا،اسی سبب سوال کیا جاتاہےکہ جن سے کمٹمنٹ کی گئی تھی کیا پیپلز پارٹی اس کمٹمنٹ کو بالائے طاق رکھ پائے گی؟یا سارا نزلہ کسی جہاز والے پر اُتار دیا جائیگا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PTI lawyer Hamid Khan revolted, sporadic revelations
Previous Post تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے بغاوت کر ڈالی ، تہلکہ خیز انکشافات
Next Post عمران خان کا کامیاب دورہ امریکہ ۔۔۔ بھارت میں اس وقت کیا حالات ہیں ؟ ناقابل یقین خبر
Imran Khan's successful visit to the US What are the conditions in India right now? Incredible news

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.