yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پڑھیئے ایک معلوماتی تحریر

MH Kazmi June 4, 2019 1 min read
Read an informative writing
Share this:

Read an informative writing

آج کا انسان طرح طرح کی آسائشوں کا عادی ہے- یہ مہینوں کا سفر محض چند گھنٹوں میں طے کر لیتا- میلوں دور بیٹھے لوگوں سے رابطہ قائم کرلیتا ہے-یہ سب کچھ سائنس کی ترقی کے سبب ممکن ہوا ہے-لیکن ترقی کا یہ سفر اتنا بھی آسان نہ تھا-یہ ترقی ہم تک پہنچانے کے لئے علم و تحقیق کی جستجو رکھنے والوں نے نہ صرف اپنی زندگیاں وقف کر دیں بلکہ کئی سائنسدان اسی جرم میں اذیت ناک موت کا شکار بھی ہوئے۔چاہے وہ یورپ کا مشہور سائنسدان گلیلیو ہو جس نے پہلی مرتبہ یہ نظریہ پیش کیا کہ زمین سورج کے گرد گردش کرتی ہے۔جس کی پاداش میں تمام عمر قید تنہائی میں گزاری یا پھر اس جیسے کئی مغربی سائنسدان جو اپنے جدید نظریات کے سبب قید یا موت کے مستحق ٹھہرے۔یہ صورتحال صرف یورپ کی ہی نہ تھی بلکہ مسلم دنیا کے مشہور ترین سائنسدانوں نے بھی علم و تحقیق کی بہت بھاری قیمت چکائی ہے۔وہ مسلمان سائنسدان جن کا نام لیتے ہوئے ہمارے سر فخر سے بلند ہو جاتے ہیں۔ چند مسلمان سائنسدانوں کو ملنے والی ہولناک سزاوں کی تفصیل کچھ یوں ہے۔یہ بارہویں صدی کے مشہور فلسفی ہونے کے علاوہ ماہر فلکیات ریاضی دان اور ماہر طبیب بھی تھے۔یورپ کے جدید فلسفے کی بنیاد ابن رشد کی تعلیمات پر ہی اٹھائی گئی ہیں۔لیکن اس عظیم شخصیت کے ساتھ بھی کچھ زیادہ اچھا سلوک نہیں ہوا۔بارہویں صدی کے آخر میں جب ابو یوسف نامی حاکم نے قرطبہ میں اقتدار سنبھالا تو ابن رشد کو اپنے فلسفے کی وجہ سے حاکم وقت سے اختلافات کا سامنا کرنا پڑا۔ابن رشد کی سوائے کچھ کتابوں کے تمام کتابیں آگ کے حوالے کردی گئیں اور اس نے اپنی زندگی کے آخری ایام گمنامی میں گزارے۔آپ نے فلسفہ طبیعات، حساب، طب، کیمیاء اور علم فلکیات میں خدمات سرانجام دیں۔خلیفہ مامون محتسب اور واثق کے ادوار میں یعقوب قندی کو خوب حکومتی سرپرستی ملی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس عظیم دانشور نے شعور انسانی کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔ خلیفہ متوکل کے برسر اقتدار میں آنے کے بعد بنیاد پرستوں کے ساتھ اختلافات کے بعد خلیفہ نے آپ کے کتب خانے کو تحویل میں لینے کا حکم جاری کیا اور بازار میں سرعام پچاس کوڑے لگوائے۔حمدان کے امیر نے ابن سینا کو اپنا وزیر مقرر کیا۔لیکن بنیاد پرستوں کے ساتھ اختلافات کے بعد ابن سینا کو روپوشی اختیار کرنا پڑی۔امیر نے اس کا سر قلم کرنے کے احکامات جاری کیے۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ دنیائے طب کی مشہور کتاب “قانون فی الطب” ابن سینا نے اسی روپوشی میں لکھی۔انہیں تاریخ انسانی میں عظیم ترین طبیب کے طور پر جانا جاتا ہے۔ الراضی نے تاریخ میں پہلی مرتبہ خسرہ اور چیچک کے درمیان فرق واضح کیا۔میڈیکل ایتھکس کا خیال متعارف کروایا۔علم طب کے اس ستارے کو بخارا کے ایک امیر نے ایک کتاب پر اختلافات کی صورت میں حکم دیا کہ اس کتاب کو الراضی کے سر پر اسوقت تک مارا جائے جب تک کتاب یاسر دونوں میں سے کوئی ایک پھٹ نہ جائے۔اس سزا کی وجہ سے سر پر چوٹ لگنے سے آپ کی بینائی ضائع ہو گئی اور مرتے دم تک اس طبیب نے معذوری کی زندگی گزاری۔آپ کو علم تاریخ کے بانی کے طور پر جانا جاتا ہے آپ کے ساتھ کوئی ناروا سلوک ہونے کی تو کوئی شہادت نہیں ملتی لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ انیسویں صدی عیسوی تک اس شخص کو اسلامی دنیا میں کوئی جانتا تک نہیں تھا اور نہ اس کے نام سے کوئی واقف تھا دنیا کو ابن خلدون کی تعلیمات سے آگاہ کرنے میں مغربی محقیقین کا ہاتھ ہے۔ الغرض یہ کہ آج کے اس جدید دور میں ہم جن ایجادات اور تحقیقات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اسے ہم تک پہنچانے میں کئی مفکرین، دانشور اور سائنسدانوں نے اپنی زندگیاں وقف کردیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Get amazing information
Previous Post حیرت انگیز معلومات جانیئے
Next Post کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا وہ کونسا شہر ہے جو گزشتہ 57 برسوں سے مسلسل جل رہا ہے؟ حیرت انگیز معلومات
Do you know which world of the world that has been burning for the last 57 years? Amazing information

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.