counter easy hit

رمضان المبارک ٹریفک پلان راولپنڈی………

ٹریفک پولیس راولپنڈی نے رمضان المبار ک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو ٹریفک کی تمام سہولیات با ہم فراہم کرنے کے لیئے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے اس موقعہ پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیئے رش والے مقامات، اہم شاہراءوں ، مارکیٹوں ، شاپنگ مالز اور اہم چوراہوں میں وارڈن افسران کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، برائے رہنمائی، معاونت ومدد ہیلپ لائن0519272616 پر خصوصی سکواڈ تشکیل، کسی بھی جگہ پر ڈبل پارکنگ پر مکمل پابندی عائد، سیکیورٹی کے پیش نظر مساجد ، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات جہاں پر اجتماعات ہونگے ان مقامات کے نزدیک پارکنگ پر پابندی ہو گی، راولپنڈی شہر میں 08اور تحصیل ہائے میں 06 رمضان سستے بازاروں میں بھی ٹریفک پولیس کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں زائد کراےہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ، تمام افسران و اہلکاروں کو اپنے فراءض انتہائی محنت اور دیانت داری کے ساتھ سرانجام دینے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ڈیوٹی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمدبن اشرف نے بتایا کہ اس ماہ میں خصوصاً بعد از دوپہر اور افطاری کے اوقات میں شاپنگ سنٹرز،مارکیٹوں میں خریداری کے خواہشمندحضرات کا رش بڑھ جاتا ہے اسی سلسلے کو مدنظر رکھتے ہوئے مارکیٹوں میں پارکنگ اور ٹریفک کورواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں غلط پارکنگ کے خلاف ایکشن لینے کے لیئے مصروف مقامات پر لفٹرز موجود رہیں گے جو غلط پارک کی گئی گاڑی اور موٹر سائیکل کو لفٹ کر لیں گے تاکہ غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک رش نہ بنے انہوں نے بتایا کہ مارکیٹوں میں مقررہ جگہوں پر ہی پارکنگ ہو گی کسی بھی جگہ پر ڈبل پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی مشکوک ، کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلا ف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے بتایا کہ اس ماہ میں اہم ایام بھی شامل ہیں جن میں یوم ِ شہادت حضرت خدیجہ; یوم ِ ولادت حضرت امام حسین یوم ِ شہادت حضرت علی ;اعتکاف یوم القدس;جمعتہ الوداع لیلتہ القدراورچاند رات پر خصوصی انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ افسران و اہلکاروں کی خصوصی ڈیوٹیاں بھی لگائی جائیں گی چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف نے احکامات جاری کیئے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں تمام ٹریفک افسران اور سٹاف اپنے اپنے فراءض لگن کے ساتھ سرانجام دیں اور ٹریفک روانی کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کی مدد ، رہنمائی کریں اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں ۔

Rawalpindi traffic plan Rawalpindi .........

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website