yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • شمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئےشمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئے
    • کترینہ کیف کو کیریئر کے آغاز میں ڈانسنگ میں صفر کہا گیا، کوریوگرافر بوسکو کا انکشافکترینہ کیف کو کیریئر کے آغاز میں ڈانسنگ میں صفر کہا گیا، کوریوگرافر بوسکو کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • شمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئےشمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئے
    • فرانس میں BAPS ہندو مندر کے مجسمے پر سیاسی احتجاج: سیکولرازم اور صنفی مساوات کی بحث تیزفرانس میں BAPS ہندو مندر کے مجسمے پر سیاسی احتجاج: سیکولرازم اور صنفی مساوات کی بحث تیز
    شوبز
    • کترینہ کیف کو کیریئر کے آغاز میں ڈانسنگ میں صفر کہا گیا، کوریوگرافر بوسکو کا انکشافکترینہ کیف کو کیریئر کے آغاز میں ڈانسنگ میں صفر کہا گیا، کوریوگرافر بوسکو کا انکشاف
    • پیرس میں سیلین ڈیون کے کرااوکے ایونٹ نے ہزاروں شائقین کا دل جیت لیاپیرس میں سیلین ڈیون کے کرااوکے ایونٹ نے ہزاروں شائقین کا دل جیت لیا
    مقامی خبریں
    • لاہور ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ: افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے اور امتحانات منسوخ کرنے پر پابندیلاہور ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ: افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے اور امتحانات منسوخ کرنے پر پابندی
    • پاکستان اور ہانگ کانگ میں تجارتی و سرمایہ کاری فروغ پر تاریخی اتفاق، نئے اقتصادی مواقع کی راہ ہموارپاکستان اور ہانگ کانگ میں تجارتی و سرمایہ کاری فروغ پر تاریخی اتفاق، نئے اقتصادی مواقع کی راہ ہموار
    کاروبار
    • مشرقِ وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ دوسرے روز بھی برقرارمشرقِ وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ دوسرے روز بھی برقرار
    • پاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلانپاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلان
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

راولپنڈی کی ایک شخصیت پورے ملک میں آگ لگانے کے درپے ہے، رانا ثنااللہ

Yes 1 Webmaster December 9, 2014December 9, 2014 1 min read
Rana Sanaullah
Share this:
Rana Sanaullah
Rana Sanaullah

فیصل آباد (یس ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی ایک شخصیت پورے ملک میں آگ لگانے کے درپے ہے جب کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنان شہر کے صرف 3 مقامات پر جمع ہوئے اور ہڑتال کی کال پر ناکامی دیکھ کر شہر میں جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کی گئی۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں پر گولی چلانے والے شخص کی تصویر پیش کی جب کہ ان دونوں افراد کو بھی پیش کیا جنہیں تحریک انصاف کی جانب سے مقدمے میں مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما یعقوب مراسم کی ایما پردرج کی گئی ایف آئی آر میں انہوں نے اپنے محلے دار امتیاز کو مرکزی ملزم قرار دیا، اگر گولی چلانے والا امتیاز ولد سراج ہے تو فوٹیج میں نظر آنے والا شخص کون ہے جو فائرنگ کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ قتل کے مقدمے میں خود بھی شامل تفتیش ہوں گے اورجن افراد کو نامزد کیا گیا انہیں بھی پیش کریں گے تاہم پولیس اپنا کام کررہی ہے جب کہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی اور جلد گولی چلانے والے کو پکڑ لیا جائے گا۔

سابق وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ پی ٹی آئی کارکنان پر فائرنگ کرنے والے شخص کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے نہیں اور نہ ہی یہ شخص اس حلقے میں رہتا ہے تاہم پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کی ایما پر درج کئے گئے مقدمے کی تحقیقات کے بعد سب کچھ سامنے آجائے گا اور جلد اصل حقائق تک پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی ایک شخصیت پورے ملک میں آگ لگانے کے درپے ہے جب کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنان شہر کے صرف 3 مقامات پر جمع ہوئے اور ہڑتال کی کال پر ناکامی دیکھ کر شہر میں جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والا واقعہ کسی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہو تاہم خدشہ ہے کہ شاید پی ٹی آئی کا ایجنڈا یہی ہے کہ ہر شہر میں جاکر اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں اپنے ہی لوگوں کی لاشیں گرائی جائیں اور خوف و ہراس پھیلا کر ہڑتال کو کامیاب کیا جائے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عارف علوی اوراسد عمر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرکے اپنے کارکنوں کو میرے گھر کے باہر جمع ہونے کی ہدایت کی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے پراکسایا جس کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Chaudhry Sarwar
Previous Post اداروں کو ٹارگٹ کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، چودھری سرور
Next Post یمن میں فوجی ہیڈکوارٹر کے باہر خودکش حملے میں 7 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
Suicide Attacks

Related Posts

باب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحق

باب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحق

September 12, 2026
شمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئے

شمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئے

September 12, 2026
کترینہ کیف کو کیریئر کے آغاز میں ڈانسنگ میں صفر کہا گیا، کوریوگرافر بوسکو کا انکشاف

کترینہ کیف کو کیریئر کے آغاز میں ڈانسنگ میں صفر کہا گیا، کوریوگرافر بوسکو کا انکشاف

September 12, 2026
اینتھروپک کی تاریخی 100 بلین ڈالر آئی پی او: اینویڈیا ممکنہ اینکر انویسٹر کے طور پر میدان میں

اینتھروپک کی تاریخی 100 بلین ڈالر آئی پی او: اینویڈیا ممکنہ اینکر انویسٹر کے طور پر میدان میں

September 12, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.