counter easy hit

راء ایجنٹ کی گرفتاری سے پاکستان کے موقف کی تائید ہو گئی: وزیر داخلہ

RAW agent's

RAW agent’s

پاکستان نے بلوچستان سے را ایجنٹ کی گرفتاری کے معاملے پر ایران سے مدد مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ کوئی ملک خطے میں امن اور دوستی کیلئے ہماری کوششوں کو کمزوری نہ سمجھے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان سے راء ایجنٹ کی گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے۔ گرفتاری سے پاکستان کے موقف کی تائید ہو گئی۔ ثابت ہو گیا کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے کوئی ملک خطے میں امن اور دوستی کیلئے ہماری کوششوں کو کمزوری نہ سمجھے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے حساس اداروں کی کارکردگی لائق تحسین ہے معاملے کی مفصل تفتیش کیلئے ایران سے مدد مانگی جائے گی۔