counter easy hit

ملک میں را کی سرگرمیوں پر حکومت عوام کو اعتماد میں لے: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

عمران خان نے کہا را کے افسر کا بلوچستان سے گرفتار ہونا بھارت کے خطرناک عزائم کا ثبوت ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ایک بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا را پاکستان میں عدم استحکام اور دہشتگردی میں ملوث ہے۔ را کے افسر کا بلوچستان سے گرفتار ہونا بھارت کے خطرناک عزئم کو ظاہر کرتا ہے۔ ملک میں را کی سرگرمیوں پر حکومت عوام کو اعتماد میں لے۔ پٹھان کوٹ واقعہ پر پاکستان بھارت کے ساتھ تعاون کر رہا ہے بھارت کو بھی پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشتگردی میں تعاون کرنا چاہیئے۔ ان کا مزید کہنا تھا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا اور دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے اسکے خاتمے کے لیے عالمی تعاون درکار ہے