counter easy hit

روینہ ٹنڈن کی چھوٹی بیٹی پیر کو پیا گھر سدھارجائیں گی

Raveena Tandon's daughter

Raveena Tandon’s daughter

ممبئی…… بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی لے پالک چھوٹی بیٹی چھایا 25جنوری کے روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔
اداکارہ کی طرف سے بیٹی کی شادی کی خبر ٹوئٹر پر اپنے پرستاروں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔روینہ کا کہنا تھا کہ وہ گوا جاکر بیٹی کی شادی میں خوب ہلہ گلہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔واضح رہے اداکارہ نے 1990 میں دو بچیاں گود لی تھیں جن کی پرورش انھوں نے خود کی۔ اس سے قبل اداکارہ 2011 میں اپنی بڑی بیٹی پوجا کی شادی کے فرض سے سبکدوش ہو چکی ہیں۔علا وہ ازیں اداکارہ نے خود فلم ڈسٹری بیوٹر انیل ٹنڈانی کے ساتھ شادی کی جس سے انکے اپنے دو بچے بیٹی راشا اور بیٹا رنبیر ہیں۔