counter easy hit

الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم کی نااہلی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران شیخ رشید خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے

Sheikh Rasheed Sleeping

Sheikh Rasheed Sleeping

اسلام آباد(یس ڈیسک) الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے ، سردار لطیف کھوسہ نے متعدد دفعہ کہنی ماری تو آنکھ کھلی۔ شیخ رشید کی سوتے میں تصویر نشر ہونے پر سوشل میڈیا پر عوام نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران پیپلز پارٹی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ دلائل دے رہے تھے کہ اس دوران وزیر اعظم کے خلاف گرجنے برسنے والے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نیند سے مغلوب ہو گئے۔ اور ان کی آنکھ لگ گئی۔ لطیف کھوسہ نے متعدد دفعہ ان کو کہنی ماری تب جا کر شیخ رشید کی آنکھ کھلی ۔ شیخ رشید کی سوتے میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ لوگوں کی طرف سے انہیں آڑے ہاتھوں لیاگیا اور رات کو جلد سونے کا مشورہ دیتے رہے۔