counter easy hit

تعلیم سب کے لیے آپ کی دہلیز پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا مقصدہے،راؤ ذوالفقار علی

Rao Zulfiqar Ali

Rao Zulfiqar Ali

وہاڑی(نامہ نگار)اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وہاڑی راؤ ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کی دوسری بڑی اور ایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہونے کا اعزاز رکھتے ہوئے جدید علوم کی ترویج کے لیے کام کرر ہی ہے یہ بات انہوں نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن وہاڑی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فاصلاتی نظام تعلیم کے بارے میں آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پرنسپل یونیورسٹی آف ایجوکیشن مسز کلثوم اختر ،پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی رانا محمد یعقوب ، پروفیسر محمد علی زیدی، پروفیسر خلیل احمد بھی موجود تھے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے راؤ ذوالفقار علی نے کہا کہ تعلیم سب کے لیے آپ کی دہلیز پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا مقصدہے انہوں نے کہا کہ فاصلاتی نظام تعلیم ایک آسان نظام تعلیم ہے جس میں علم کی تمنا رکھنے والا کوئی بھی مرد یا عورت اپنے روزمرہ کے معمولات میں خلل پیدا کئے بغیر اپنی علمی تشنگی کو دور کر سکتا ہے پرنسپل یونیورسٹی آف ایجوکیشن مسز کلثوم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید علوم کا حصول جدید سوچ کو پروان چڑھانے اور معاشرے میں نئی مثبت جہتیں تلاش کرنے اور معاشرتی تفاوت کو دورکرنے کے لیے ضروری ہے اعلی تعلیم ہی ترقی کا زینہ ہے پروفیسر رانا محمد یعقوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے حصول کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہر عمر کے فرد کے لیے تعلیم کے یکساں مواقع مہیا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ تدریس کے شعبہ سے وابستہ افراد کو اپنے علم کو بڑھاتے رہنا چاہیے اور اپنے فرائض کی ادائیگی کو بہتر بنا کر وہ ملک وقوم کی بہترین خدمت انجام دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام نئی نسل کی سوچ میں انقلابی تبدیلی پیدا کرنے کے معاشرتی انقلاب برپا کرسکتے ہیں سیمینار میں پروفیسر محمد علی زیدی نے نقابت کے فرائض انجام دےئے