yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

رینجرز نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو گرفتار کرلیا

Yesurdu January 30, 2016 1 min read
Share this:
Rangers arrest Lyari Baloch leader
Rangers arrest Lyari Baloch leader

کراچی……….کراچی کےمضافاتی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز کی نفری نے انٹیلی جنس اطلاع پر کراچی کے مضافاتی علاقے میں کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق عزیر بلوچ کراچی کے مضافاتی علاقےسے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ رینجرز نے اسے گرفتارکرلیا۔عزیر بلوچ ستمبر 2013 سے شروع ہونے والے کراچی آپریشن کے دوران دبئی فرار ہوگیا تھا ۔ ملزم کے قتل ، اقدام قتل، بھتا خوری اور اغوا برائے تاوان کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔اس سے قبل لیاری میں ملزم کی گرفتاری کیلئے اس کی رہائش گاہ پر 50 سے زائد چھاپے بھی مارے گئے لیکن اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا تھا۔لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر جان بلوچ طویل عرصے سے درجنوں سنگین مقدمات میں حکومت کو مطلوب تھا ۔ لیاری گینگ وار کا مرکزی کردار عذیر جان بلوچ اپنے والد کے اغواء اور بہیمانہ قتل کے بعد قانون شکن بنا۔ اس کے والد ٹرانسپورٹر فیضو ماما کو ایک دہائی قبل لیاری میں ارشد پپو کے گروہ نے اغواء کرلیا تھا۔ اسے تاوان وصول کرنے کے بعد قتل کرکے لاش پھینک دی گئی۔ ان دنوں کالج میں زیرتعلیم عذیر جان بلوچ نے رحمان ڈکیت کے گروہ میں شمولیت اختیار کرلی۔10 اگست 2009 کو رحمان ڈکیت پولیس افسر اسلم چوہدری کے ہاتھوں مشکوک مقابلے میں ماراگیا تو باقاعدہ دستار بندی کے عذیر جان بلوچ، ڈنڈے کے زور پر امن قائم کرنے والی امن کمیٹی کا سربراہ بن گیا۔ اس دوران قتل و غارت گری میں ملوث ہونے پر سندھ حکومت نے اس سمیت درجنوں دہشت گردوں کی گرفتاری پر انعام مقرر کردیا۔ جس پر عذیر جان بلوچ اور ساتھیوں نے لیاری سے پیپلزپارٹی کے خلاف بغاوت کردی۔ عذیر کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے تھی جسے حکومت نے واپس لے لیا تو کالعدم قرار دی گئی امن کمیٹی نے بھی حکومت کے خلاف نرمی کردی۔عذیر بلوچ نے اپنے والد کے قتل کے انتقام کی آگ بجھانے کیلئے17 مارچ 2013 کو ارشد پپو، اس کے بھائی اور ساتھی کو ڈیفنس سے اغواء کرکے لیاری میں انتہائی سفاقانہ طریقے سے قتل کردیا۔ تینوں مقتولین کی لاشوں کی باقیات آج تک نہیں مل سکیں۔
لیاری میں مختلف آپریشنز کے بعد عذیر جان بلوچ بڑی آسانی سے فرار ہوتا رہا۔ وہ ایران کے راستے مسقط اور دبئی جاکر اپنے کاروبار کی نگرانی بھی کرتا رہا۔ عذیر جان بلوچ لگ بھگ پچاس سنگین مقدمات میں مطلوب ہے۔

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post پاپ فرانسیس کی گاڑی 82ہزا ڈالر میں نیلام
Next Post پکاسوکا آرٹ ورک لندن میں نیلامی کے لئے پیش

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.