counter easy hit

رنبیر کپور کی مومبے ویلوٹ کا نیا پوسٹر ریلیز

Ranbir Kapoor

Ranbir Kapoor

ممبئی (یس ڈیسک) بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور اپنی نئی فلم ” بومبے ویلوٹ” میں جونی بلراج نامی ایک غنڈے کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کی کہانی ساٹھ کی دہائی کے ایک غنڈے اور ڈانسر کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں اداکارہ انوشکا شرما ڈانسر کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ ہدایتکاری کے فرائض انوراگ کشیپ نے ادا کئے ہیں جو منفرد انداز کی فلمیں بنانے سے شائقین میں خاصے مقبول ہیں۔

ولن کے کردار کے لئے ہدایت کار کرن جوہر چنا گیا ہے۔ یہ ان کی اداکار کے طور پر پہلی فلم ہوگی۔