counter easy hit

برازیل میں ٹیکنالوجی میلے کی رعنائیاں عروج پر

Ranayyan technology

Ranayyan technology

سائو پالو…..برازیل کے صنعتی علاقے ساؤپالو میں اپنی نوعیت کے ایک انوکھے ٹیک میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے میلے کو چار چاند لگا دئیے۔
کیمپس پارٹی نامی اس ٹیکنالوجی میلے میں کئی ممالک سے ہزاروں ماہرین اور انجینئرز نے شرکت کی جس میں اپنے تیار کردہ جدیداور نت نئے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کی نمائش کی اورانٹرنیٹ کے بارے میں اپنے تجربات کا اظہار بھی کرتے دکھائی دئیے۔کیمپس پارٹی میں ماہرین اور شائقین کو براہ راست ان خیالات پر تبادلہ خیال کا موقع ملتا ہے جن پر وہ عام طور پر سوشل نیٹ ورک کے ذریعے مباحثے کرتے ہیں۔کیمپس پارٹی کی ترجمان کہتی ہیں میلے کے دوران تقریباً سات سو گھنٹے تک مختلف موضوعات پر سترہ مراحل میں مباحث اور لیکچر دئیے گئے۔انتظامیہ کی جانب سے جدید اور نت نئی ایجادات اور ٹیکنالوجی متعارف کروانے پرانعامات بھی میلے کا حصہ بنائے گئے۔