counter easy hit

راجن پور :ایلیٹ فورس کے مزید تین سو جوان پہنچ گئے

Rajanpur reached

Rajanpur reached

چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن جاری ، کچے کے دو کلومیٹر کے علاقے کو سیل کر دیا گیا
راجن پور (یس اُردو) راجن پور میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن جاری ہے ، دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ایلیٹ فورس کے مزید تین سو جوان علاقے میں پہنچ گئے ہیں جو چھوٹو گینگ کیخلاف کی جانے والی کارروائی میں حصہ لیں گے ۔ پولیس اور ایلیٹ فورس کی جانب سے آپریشن کے دوران کچے کے دو کلومیٹرز کے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے اور ڈاکوئوں کا مکمل صفایا کیا جاسکے ۔ اس سے قبل پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ کچے کے علاقے کو ہر صورت ڈاکوئوں سے پاک کروایا جائے گا ۔