counter easy hit

راجن پور :کچے میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن نویں روز بھی جاری

Rajanpur operation

Rajanpur operation

ایلیٹ فورس کے مزید دو سو اہلکار کچے کے علاقے میں پہنچ گئے ، دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ
راجن پور (یس اُردو) راجن پور میں کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کیخلاف نویں روز بھی آپریشن جاری ہے ۔ ایلیٹ فورس کے مزید دو سو اہلکار کچے میں پہنچ گئے ۔ گینگ کا نام چھوٹو لیکن سنگین جرائم میں ملوث ، کچہ جمال ون ، کچہ جمال 2 ، کچہ مورو اور کچہ کراچی میں رینجرز ، پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوان چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں ۔ دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ اب تک رینجرز کی جانب سے 85 مارٹر گولے فائر کیے گئے ہیں جبکہ جدید اسلحہ سے لیس چھوٹو گینگ بھی پولیس چوکیوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنا رہا ہے ۔ ادھر پولیس اور ایلیٹ فورس کے 200 مزید جوان کچے کے علاقے میں پہنچ گئے اور کشتیوں کے ذریعے کچہ جمال کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں ۔ رینجرز نے علی آہن پکٹ پر پوزیشن سنبھال رکھی ہے ۔ اب تک 5 ڈاکو ہلاک 14 زخمی اور ڈاکوؤں کے 4 مورچے تباہ کئے جا چکے ہیں