counter easy hit

حکومت اپوزیشن کیساتھ ٹکرائو کے پاس پردہ مسئلہ کشمیر کیساتھ کھیل رہی ہے، حکومت کی اولین ذمہ داری قومی یکجہتی کا پیغام دینا تھا، راجہ الفت

حکومت اپوزیشن کیساتھ ٹکرائو کے پاس پردہ مسئلہ کشمیر کیساتھ کھیل رہی ہے، حکومت کی اولین ذمہ داری قومی یکجہتی کا پیغام دینا تھا، راجہ الفت

گوجرخان(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے مرکزی راہنما راجہ الفت نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیش کیساتھ ٹکرائو اور پولیس اورنیب گردی کے پس پردہ مسئلہ کشمیر کیساتھ کھلواڑ کر رہی ہے جو کہ اس کیلئے بہت خطرناک ثابت ہوگا۔

مسئلہ کشمیر ہماری نسلوں کی قربانیوں سے عبارت ہے  اور آج ہمیں سب سے زیادہ ہر طرح کے تعصب اور اختلافات سے بالا تر ہوکر اس مسئلے کے حل کیلئے یکجا ہوجانا چاہیے۔ اس وقت حکومت کی اولین ذمہ داری قومی یکجہتی کا پیغام دینا تھا اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کیساتھ تمام قومی فورمز پر حکومت کو اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے تھا جبکہ انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت وقت دنیا کو پیغام دے رہی ہے کہ ہمارے ملک اور پارلیمان میں یکجہتی کا فقدان ہے اور حکومت اکیلی کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت وقت سے اور ارباب اختیار سے استدعا ہی کی جاسکتی ہے کہ وہ نصف صدی پر محیط کشمیر کی جدوجہد آزادی کے نازک موڑ پر کشمیری برادری کو تنہا نہ کرے اور نہ ہی خود تنہا ہو کر اس مسئلے کو سیاسی چپقلش کی نذر کرے۔ بلکہ قومی اتحاد کی فضا قائم کی جائے اور اپوزیشن اور حکومت متحدہ ہوکر تمام دنیا کو کشمیریوں کی ہر سطح پر مدد اور ہر ممکن حد تک بھارتی جارحیت کو روکنے کے اقدامات کا پیغام دے۔

 

RAJA ULFAT, SENIOR, LEADER, PPP, GUJAR KHAN, SAYS, GOVT, PLAYING, WITH, KASHMIR, ISSUE,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website