counter easy hit

رانا مشہود احمد خان کیحاجی راجہ ظفر اقبال چب ، راجہ ساجد چب ،راجہ رضوان چب ،راجہ عرفان چب ،کی رہائش گاہ چب ہاؤس پوران آمد

Raja Rizwan

Raja Rizwan

سرائے عالمگیر( صغیرراٹھور)وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان کی پوران کی ممتاز شخصیات راہنماPMLNحاجی راجہ ظفر اقبال چب ،صدر مسلم لیگ(ن) USA راجہ ساجد چب ،راجہ رضوان چب ،راجہ عرفان چب ،راجہ عدنان چب کی رہائش گاہ چب ہاؤس پوران آمد ۔حاجی راجہ ظفر اقبال چب کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی ۔اس موقع پر DCOگجرات چوہدری لیاقت علی چھٹہ ،EDO طاہر کاشف ،ACسرائے عالمگیر محمد شعیب نسوانہ،تحصیلدار راجہ سہیل ،SHOتھانہ صدر سرائے عالمگیر راجہ زاہد نعیم ،SHOورینہ چوکی چوہدری اکرم وڑائچ ،راجہ رضوان ،جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ PMLNبرطانیہ فاروق بٹ آف UK نے معزز مہمانوں کا فقید المثال استقبال کیا گیا وزیر تعلیم راجہ مشہود احمد خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر حاجی راجہ ظفر اقبال چب آف پوران کو پھولوں کا خوبصورت گلدستہ پیش کیا اور کہا کہ حاجی راجہ ظفر اقبال چب آف پوران نے وزیر تعلیم رانا مشہود احمد اور انتظامیہ کے اعزاز میں شاندار پرتکلف ظہرانہ دیا اور خصوصی طور پر آب زم زم ،کھجوریں اور مشروبات پیش کیے گئے بعد ازاں صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد نے حاجی راجہ ظفر اقبال چب آف پوران ،DCOگجرات چوہدری لیاقت علی چھٹہ ،EDOطاہر کاشف و دیگر کے ہمراہ پوران کے گرلز اور بوائز سکولز کا وزٹ کیا اس موقع پر حاجی راجہ ظفر اقبال چب نے سکول کی بلڈنگ کے لیے بات کی تو صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے 15لاکھ روپے کا چیک دینے کا اعلان کیا ۔اور بعد ازاں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے حاجی راجہ ظفر اقبال کے چب روڈ ساتھ ڈیرے کا فیتا کاٹ کر افتتاح کیا ۔