counter easy hit

مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،وزیرخارجہ سے چیئرمین تحریک حق خودارادیت راجہ نجابت کی ملاقات

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،پاکستان کشمیریوں کے جائز حق، حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی معاونت جاری رکھے گا۔یہ بات وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و استحکام کو درپیش خطرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل راجہ نجابت حسین نے کشمیریوں کی آواز کو موثر انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور بہترین خارجہ پالیسی اپناتے ہوئے، بھارتی مظالم کو منظر عام پر لانے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے صدر عبید قریشی اور چیرمین یوتھ ونگ ذیشان عارف بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے.

نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو تمام کشمیری یکسر مسترد کر چکے ہیں۔کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے بھارتی قابض افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔پاکستان، کشمیریوں کی آواز کو مسلسل، اقوام متحدہ، یورپین یونین، انسانی حقوق کے اداروں، او آئی سی، سمیت اہم عالمی فورمز پر اٹھا رہا ہے ۔پاکستان، کشمیریوں کے جائز حق، حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی معاونت جاری رکھے گا۔راجہ نجابت حسین نے کہا کہ تحریک حق خود ارادیت برطانیہ، یورپ، پاکستان اور آزاد کشمیر میں کانفرنسز، سیمینارز کے انعقاد کے ذریعے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا پردہ چاک کر رہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website