counter easy hit

پاکستان اور چین کے مابین برادرانہ تعلقات اور لازوال دوستی پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہے، چینی سفیر

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان اور چین کے مابین برادرانہ تعلقات اور لازوال دوستی پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔ یہ بات وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں چین کے نئے سفیر نونگ رونگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،کرونا عالمی وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے چینی سفیر کو پاکستان آمد اور بطور سفیر منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ جیسے وسیع تجربے کی حامل شخصیت کی پاکستان میں تعیناتی سے اقتصادیات، انفراسٹرکچر سمیت کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔چینی سفیر نونگ رونگ نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے،

پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات اور لازوال دوستی کو پوری دنیا جانتی ہے۔دونوں ملکوں نے ہر مشکل اور کٹھن وقت میں ایک دوسرے کی بھرپور معاونت کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی بروقت معاونت قابل تحسین ہے جس پر میں آپ کے توسط سے چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔حنان میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ہونیوالی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے منصوبوں کو جلد پایہ ء تکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت جاری تمام منصوبوں کی تیز تر تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website