counter easy hit

راجا محمد نسیم خان مرحوم بلا شعبہ پاکستان فوج کے عظیم سپاہ سالار تھے: راجا امتیاز احمد خان

Raja Imtiaz Ahmed

Raja Imtiaz Ahmed

لیوٹن برطانیہ ( پ ر ) سابق وزیر تعمیرات عامہ آزاد کشمیر حکومت ریاست جموں کشمیر جناب کرنل (ر) راجا محمد نسیم خان کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر راجا امتیاز احمد خان نے کہا کہ راجا محمد نسیم خان مرحوم بلا شعبہ پاکستان فوج کے عظیم سپاہ سالار تھے ان جیسے مرد میدان اورعظیم مجاہد صدیوں میں پیدا ہوا کرتے ہیں ۔

کرنل (ر) راجا نسیم خان نے ساری زندگی سچائی ،ایمانداری اور اصولوں کی بنیاد پر گزاری۔ انہوں نے کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی ۔ ان کی موت سے نہ صرف باغ بلکہ آزاد کشمیر بھر کی فضا سوگوار ہے آزاد کشمیر پاکستان کے علاوہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے لئے بھی صدمہ سے کم نہیں ۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ پاک کرنل (ر) محمد نسیم خان صاحب اگلی تمام منازل سہل فرمائے کرنل صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین و دیگر سوگوارنان کو اس صدمہ کے سہنے کی توفیق عطا فرمائے۔