counter easy hit

راجا محمد نسیم خان کی وفات آزاد کشمیر کے لئے ایک سانحہ سے کم نہیں

Amanullah

Amanullah

لیوٹن برطانیہ ( پ ر ) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر راجا ذبیر اقبال کیانی ، چوہدری جہانگیر حسین ، مرزا توقیر جرال ، راجا توصیف کیانی ، راجا طارق جمیل ، سردار فاروق حسین ، راجا ماسٹر نثار ، راجا امجد فاروق،و دیگر نے سابق وزیر تعمیرات عامہ آزاد کشمیر حکومت ریاست جموں کشمیر جناب کرنل (ر) راجا محمد نسیم خان کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجا محمد نسیم خان کی وفات نہ صرف باغ بلکہ آزاد کشمیر کے لئے ایک سانحہ سے کم نہیں انکی وفات سے ریاست جموں و کشمیر کی سیاست کا سنہرا باب بند ہو گیا کرنل صاحب علاقہ کی پہچان تھے انہوں نے ہمیشہ عوامی مفادات کی جنگ لڑی اوراصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی ۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ایک مدبر اور قد آور سیاسی و سماجی رہنما سے محروم ہو گئی ۔

انکی وفات آزاد کشمیر و پاکستان کے سیاسی حلقوں کے لئے بڑا سانحہ ہے اور سیاسی حلقوں میں خلا پیدا ہو گیا ہے اسے کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا ۔ وہ بلا شعبہ پاکستانی آرمی کے عظیم سپاہ سالار تھے کرنل صاحب کی مجاہدانہ زندگی سماجی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔ ہم مسلم لیگ ن برطانیہ کی جانب سے کرنل (ر) راجا محمد نسیم خان کے اہل خانہ و دیگر لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور کرنل صاحب کی وفات پر ان سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کا اللہ پاک کرنل صاحب کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔