counter easy hit

راجہ محمد انور کے حکم پر سینئر صحافیوں کا خود ساختہ الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کیا

Raja Mohammad Anwar order journalists to boycott

Raja Mohammad Anwar order journalists to boycott

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) سرپرست اعلیٰ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر راجہ محمد انور کے حکم پر سینئر صحافیوں کا خود ساختہ الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کیا ۔ پیدائشی خود ساختہ صدر ،جنرل سیکرٹری ،اور چیرمین کی ضرورت نہیں صحافی برادری اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے صحافی برادری کا اعلان، راجہ محمد انور نے پریس کلب رولز کی خلاف ورزی پر خود ساختہ تین نفری باڈی کو برطرف کردیا تفصیل سرپرست اعلیٰ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر راجہ محمد انور نے تحصیل پریس کلب کے الیکشن سے ایک روز قبل پریس ریلیز جاری کی تھی جس کے مطابق پریس کلب کے الیکشن ملتوی کر دیئے گئے تھے تاکہ پریس کلب کو دھڑے بندی سے بچایا جا سکے سرپرست اعلیٰ کے حکم اور نوٹیفیکیشن کے مطابق امیدوار جنرل سیکرٹری عمران رشید یاور سمیت سینئر صحافیوں کی مشاورت سے یکطرفہ الیکشن کا بائیکاٹ کیا جبکہ کئی سالوں سے عہدوں کی بند بانٹ کرنے والوں سے صبر نہیں ہو اور یکطرفہ الیکشن کرواکر نام نہاد پولنگ نتائج بھی جاری کر دیے گیے، جس پر سرپرست اعلیٰ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر راجہ محمد انور نے فوری طور پر صحافی برادری کا اجلاس طلب کیا جس میں سینئر صحافیوں مرزا شاہد انجم ، صغراحمد راٹھور،عمران رشید یاور،چوہدری ظفر ،چوہدری محمد افل لیڈر ،ارشد سینا،حمید چوہدری ، چوہدری وحید، اسماعیل چوہدری ،ذوالفقار احمد ذلفی ایڈووکیٹ ،شمعون مرزا ،ملک احسان الٰہی صابری ،ملک افضال ،ڈاکٹر امجد دانیال تبسم ،شایان شانی ،حیدر صفدر ہاشمی ،چوہدری محمد آصف ،چوہدری توقیر حسین ،چوہدری زبیر حسن نے شرکت کی اجلاس کی کاروائی میں حالات جاننے کے بعد راجہ محمد انور سرپرست اعلیٰ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر نے خودساختہ الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہاکہ انتخابات کو اکثریت ممبران کی رائے سے الیکشن ملتوی کیے گئے تھے لیکن صدر نے غیر قانونی الیکشن کروا کر دوستوں اور ممبران پریس کلب کی دل آزاری کی ہے جبکہ ثابت ہوتاہے کہ چیرمین بھی اس کام میں شریک ہے جس کی وجہ سے میں پوری تحصیل پریس کلب کے عہد ید اروں کو عہدوں سے برخاست کرتا ہوں اور آئندہ اجلاس میں باڈی ممبران سے مشاورت سے اکثریتی رائے سے فیصلہ کیا جائے گا اجلاس میں شریک تمام سینئر صحافیوں نے یکطرفہ الیکشن کی بھرپور مذمت کی اور سرپرست اعلی راجہ محمد انور کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے عہد کیا کہ تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہونگے تاکہ بدنظمی کو روکا جا سکے