counter easy hit

بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے ,راجہ نعیم نواز

Raja Naeem pro

Raja Naeem pro

سرائے عالمگیر(صغیر احمد راٹھور)بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج کی کاروائیاں قابل تحسین ہیں ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی کے راہنما راجہ نعیم نواز نے صحافیوں سے گفتگوکر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بھارتی دہشتگردی پرن لیگی حکمرانوں کی پراسرار خاموشی نے بہت سے سوالوں کے جواب دے دیے ہیں جس کی وجہ سے آج پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کہ تحریک قائد عمران خان ہر جگہ واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان اور قوم کے خلاف کسی معاہدے کا حصہ ہیں نہ ہی ایسے فیصلوں کو قبول کریں گے ہم پاک فوج اور عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ اگر اب بھی حکومت نے ہوش نہ کیا اور ماضی کی کہانی دھرائی جاتی رہیں تو آنے والا وقتن لیگ اور حواریوں کے لیے مشکل ہوگا بہتر ہے کہ اپنی اصلاح کر لیں