counter easy hit

حکومت کے پی کا بلدیاتی نظام پنجاب پر تھونپنے کے بجائے چوہدری برادران کا آزمودہ ماڈل اپنائے تاکہ عام آدمی کی حالت بہتر ہوسکے، راجہ مظہر ذمہ واریہ

حکومت کے پی کا بلدیاتی نظام پنجاب پر تھونپنے کے بجائے چوہدری برادران کا آزمودہ ماڈل اپنائے تاکہ عام آدمی کی حالت بہتر ہوسکے، راجہ مظہر ذمہ واریہ

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر راہنما راجہ مظہر ذمہ واریہ نے چوہدری مونس الہی کے بیان کو مثبت اور پنجاب کیلئے نہائت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کی باتیں نئی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہونگی۔  خیبر پختونخوا ہ کا بڑے صوبے سے موازنہ نہیں کرسکتے، انتظامی اخراجات 6 گنا بڑھ جائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ 4 ہزار یونین کونسلز، 24ہزار ویلیج کونسلز اور پنچائیت بھی ہو ںگی جس سے انتظامی اخراجات میں 6گنا اضافہ ہو جائے گا، نئے بلدیاتی نظام میں سالانہ 8ارب تنخواہوں کی مد میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، دونوں صوبوں کی آبادی میں بڑا فرق ہے، تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا ہ کا فارمولہ کاپی پیسٹ نہیں کرنا چاہیے، اس حکمت عملی کو دوبارہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے اور چوہدری برادران کو پنجاب کی حکومت چلانے اور معاملات سنبھالنے کیلئے فری ہینڈ دے تاکہ عوام کو ریلیف ملے اور حکومت درست خطوط پر استوار ہوسکے۔

Raja Mazhar Zimawarya, president, PMLQ, France