counter easy hit

تحریک انصاف کی حکومت بجٹ 2019-20 ء میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے گی تاکہ عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہو سکیں ,ملک عابد

پیرس (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ملک عابد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہماری حکومت بجٹ 2019-20 ء میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے گی تاکہ عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہو سکیں ۔ مالی بحران کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا حکومت کی مجبوری تھی ‘ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کا مالیاتی ڈھانچہ تباہ و برباد کر دیا تھا ۔

مسلم لیگ ن کے کرپٹ وزیرخزانہ اسحاق ڈالر جو معاشی خلا پیدا کرکر گئے اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کے معاشی سٹرکچر میں اپنے لوگوں کے ذریعے بارودی سرنگیں بچھا کر گئے جس سے حکومت نے بچ بچ کر چلنا سیکھ لیا ہے اور اب ان بارودی سرنگوں کی صفائی شروع کردی ہے۔

یہ سابقہ حکومت کی بدنیتی تھی کہ بڑا معاشی بحران چھوڑ کر گئی ہے ۔ تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی تو مالیاتی خسارہ 19 ارب ڈالر اور 806 ارب روپے کا گردشی قرضہ تھا ۔ مالی خسارہ اتنا بڑھ گیا تھا کہ خطرے کی گھنٹیاں بجنا شروع ہو گئی تھیں اور معیشت ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اب اس پوزیشن میں آچکی ہے کہ تمام معاشی مگرمچھوں کو اوقات میں لائے اور عوام کیلئے ریلیف ان کے پیٹ کاٹ کر نکال لے انشااللہ ایسا ہی ہوگا۔

malik abid, senior, leader, PTI, France