counter easy hit

راجہ مظہر ذمہ واریہ کی طرف سے بیوروچیف وقت نیوز صاحبزادہ عتیق کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور دعا

پیرس، جہلم(نمائیندہ خصوصی سے ) فرانس میں مقیم صحافی صاحبزادہ عتیق الرحمن کی ہمشیرہ کی وفات پرفرانس کی ممتاز سیاسی وسماجی وکاروباری شخصیت راجہ مظہر ذمہ واریہ نے دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ رنج وغم کی اس گھڑی میں صاحبزادہ عتیق الرحمن کے ساتھ ہیں ۔ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ الہی آمین

raja mazhar zimawariya, expressed, his, great, condolence, on, death, of, sister, of, Sahibzada Atteiq, bureau, chief, waqt news, france