counter easy hit

صوبائی بجٹ نے جنوبی پنجاب کو مایوس کیا :راجہ مظہر ذمہ واریہ

Raja Mazhar

Raja Mazhar

پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب نے ایک مرتبہ بھر جنوبی پنجاب کو مایوس کر دیا۔بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لیے کسی میگا پراجیکٹ کا اعلان نہ کرنا نا انصافی ہے۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنما راجہ مظہر ذمہ واریہ نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت کو اس علاقہ سے کوئی دلچسپی نہیں بلکہ حکومت پنجاب اَپر پنجاب اور خصوصاًلاہور کو ہی پنجاب سمجھتی ہے اور سارا ترقیاتی بجٹ لاہور پر خرچ کر رہی ہے