counter easy hit

پی ٹی آئی پہلی اورآخری باری سمجھ کر عوام کا خون چوس رہی، ادارے تباہ اوراپنے چوروں کو اربوں کے قرضے معاف کر رہی ہے، راجہ ماجد

پی ٹی آئی پہلی اورآخری باری سمجھ کر عوام کا خون چوس رہی، ادارے تباہ اوراپنے چوروں کو اربوں کے قرضے معاف کر رہی ہے، راجہ ماجد

پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے سینئر نائب صدر راجہ ماجد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جس انداز سے لوٹ گھسوٹ کر رہی ہے لگتا ہے  ان کو یقین ہوچکا ہے کہ یہ ان کی پہلی اورآخری باری تھی اور اب عوام الناس ان سے دھوکہ نہیں کھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے امیرترین لوگوں کو 228 ارب روہے کا تحفہ دیا، عمران خان جن چیزوں پر تنقید کرتے تھے وہی خود کر رہے ہیں۔ ٹیکسوں سے جمع کیا گیا پیسہ عوام کی امانت تھی، ایسی کیا ایمرجنسی تھی کہ حکومت نے کیس لڑنے کی بجائے پیسہ تاجروں کو بخش دیا، حکومت کو چاہیے تھا کہ یہ رقم فلاحی کاموں پر لگاتی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے امیرترین لوگوں کو 228 ارب روہے کا تحفہ دیا، عمران خان جن چیزوں پر تنقید کرتے تھے وہی خود کر رہے ہیں۔ حکومت معاملے کی تمام تر تفصیلات سینیٹ میں جمع کرائے تاکہ سچ سامنے آئے۔

RAJA MAJID, SENIOR, VICE, PRESIDENT, PMLN, YOUTH WING, FRANCE, CRITICIZE, PTI, GOVT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website