counter easy hit

راجہ جاوید اخلاص نے اوورسیز پاکستانی لورز کا قیام عمل میں لایا

Raja Javed Ikhlas

Raja Javed Ikhlas

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے اوورسیز پاکستانی لورز کا قیام میں عمل میں لایا۔ اور ملک محمد فیاض اعوان کو صدر نامزد کیا ۔اور بلال محمد خاں کو جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ۔اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اس حوالے سے ایک نہایت سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد کی گئی ۔جس میں خطہ پوٹھوآر کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ راجہ جاوید اخلاص اور چوہدری اشتیاق آف برطانیہ نے ملک محمد فیاض اعوان کو مبارک باد پیش کی۔

اس موقع راجہ جاوید اخلاص نے خطاب کیا اور پاکستان کی موجودہ صورتحال اور گوجر خاں ترقی کے جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی خطاب کیا۔