counter easy hit

پی سی سی کی جانب سے ظہیر عباس کے ساتھ ایک شام کا اہتمام 15 اگست کو کیا جائے گا۔ ندیم خان

Nadeem khan

Nadeem khan

ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر ندیم خان نے پاکستان میڈیا ویانا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پا کستان کرکٹ کلب آسٹریا کی جانب سے یوم آزادی کے خوشی کے موقع پر 15 اگست بروز ہفتہ شام سات بجے ایشین ریسٹورنٹ 2 ڈسٹرکٹ تھابور سٹراسے نمبر76 میں آئی سی سی کے پریذیڈنٹ ایشین بریڈمین پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معروف کرکٹرظہیر عباس کے اعزاز میں ظہیر عباس کے ساتھ ایک شام پی سی سی ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا۔

جس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گے ہیں ۔اُنہوں نے مذید کہا کہ (ظہیر عباس کے ساتھ ایک شام ) پی سی سی فنڈریزنگ کے سلسلہ میں پی سی سی ڈنر میں شرکت کیلیے 50 یورو کی قیمت کاکارڈ ہوگا۔ڈنر کارڈ کیلیے 20 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ 20 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ کا انعقاد 16 اگست بروز اتوار سی بارن کرکٹ سٹیڈیم میں کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی آئی سی سی کے پریذیڈنٹ ظہیر عباس ہونگے اور سپیشل مہمان کے طور پر پاکستان سفارت خانہ ویانا میں سفیر پاکستان محترمہ عائشہ ریاض ہونگی۔