counter easy hit

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا،ڈی جی میٹ

طویل خشک سالی کے بعد ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا ، شمالی علاقوں سے شروع ہونےوالی بارشوں کاسلسلہ چار سے پانچ روز تک جاری رہنے کاامکان ہے۔

Rains nationwide chain will start from tomorrow, DG Met

Rains nationwide chain will start from tomorrow, DG Met

ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ بارشیں خوشخبری لے کر آ رہی ہیں،کل سے بارشوں کا آغازشمالی علاقوں سے ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ بارشوں کا آغاز چترال سے ہوگا اور اگلے چار پانچ روز تک بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہےگا۔پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وسطی علاقوں میں ہلکی بارش کاامکان ہے۔ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ کراچی میں اس بار بہت زیادہ سردی پڑنے کا امکان نہیں تاہم کراچی میں 8 سے 10 روز بعد درجہ حرارت کم ہوگا، بارشوں کے اس سلسلے کے بعد ٹھنڈی ہوائیں بھی کراچی کا رخ کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ مری ،گلیات،گلگت بلتستان،دروش اورکشمیر کے پہاڑوں پربرف باری ہوگی۔ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول نے مزید کہا کہ بارشوں کے دوران دھند کا سلسلہ کم ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website