counter easy hit

بارش نے گلابی پیر سے رنگ چرا لیے

Rain steals

Rain steals

برلن ….جرمنی کے مختلف شہروں میں روزیکا طوفان نے کارنیوال منانے والوں کے منصوبوں کو خاک میںملادیا۔ متعددشہروں میں خراب موسم کے پیش نظر گلابی پیر Rose Monday کو نکالے جانے والے جلوس منسوخ کر دیے ۔
جرمنی میں کارنیوال کے سیکڑوں جلوسوں میں شامل لاکھوں لوگ رنگا رنگ لباس پہن کر، طرح طرح کے بہروپ بنا کر اور ایک دوسرے پر مٹھائیاں اور چاکلیٹ نچھاور کر کے خوشیاں مناتے ہیں۔ ان جلوسوں میں سیاستدانوں اور مشہور شخصیات کو اپنے کارٹونوں اور طنز ومزاح کا موضوع بنایا جاتا ہے اور فلوٹس نکالے جاتے ہیں۔گلابی پیر کے روز ڈسلڈورف، مائنز اور کولون میں نکالے جانے والے جلوس سب سے بڑے شمار کیے جاتے ہیں۔ ان میں شرکت کرنے کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں افراد ان شہروں کا رخ کرتے ہیں۔ڈسلڈورف میں اس سے قبل 1990ء میں طوفان کی وجہ سے کارنیوال کے جلوس کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ تاہم 82 دن بعد سجے سجائے فلوٹس دوبارہ شہر کے مختلف علاقوں سے گزرے تھے۔ رواں برس ڈسلڈورف اور مائنز کے علاوہ ایسن، ڈیوسبرگ، اور مؤنسٹر میں بھی جلوس منسوخ کردیے گئے۔