counter easy hit

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

Rain in different

Rain in different

لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ آدھا شہر تایکی میں ڈوب گیا۔ گوجرانوالہ میں گیپکو کے 150 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ جس سے شہروں کو سحری میں مشکلات کا سامنا رہا۔
لاہور: (یس اُردو) پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ لاہور میں تھانہ سبزہ زار کی دیوار گرنے سے پولیس کی چھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ ماڈل ٹاؤن میں درخت گرنے سے پولیس راہگیر زخمی ہو گیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں مزنگ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی اور سمن آباد سمیت متعدد جگہوں پر پانی کھڑا ہو گیا۔ موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کے انجن میں پانی جانے سے ٹریفک بھی متاثر رہی۔ گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں آندھی اور بارش کے باعث گیپکو کے 150 کے قریب فیڈر ٹرپ کر گئے۔ چف ایگزیکٹیو گیپکو نے بجلی کی بحالی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ شیخوپورہ، مریدکے اور فاروق آباد سمیت مختلف شہروں میں آند ھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔