counter easy hit

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی تنازعہ پر تشویش ہے، امریکہ

Concern over border

Concern over border

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے اس مسئلے میں امریکا ثالث کا کردار ادا نہیں کر رہا ہے۔ دونوں ملک خود اس مسئلے کا حل تلاش کریں۔
واشنگٹن: (یس اُردو) میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ جان کربی نے کہا امریکا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا۔ دونوں ممالک کو مشترکہ خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے اور انہیں مل کر ان مسائل کا سامنا کرنا ہے۔ ترجمان جان کربی نے کہا امریکا چاہتا ہے کہ دونوں ملک خود اس مسئلے کا حل تلاش کریں۔ ماضی میں بھی دونوں ممالک نے مسئلے حل کئے ہیں اور امید ہے کہ اب بھی وہ اسے حل کر لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سرحدی تنازعے کی وجہ سے افغان مفاہمتی عمل کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا افغانستان میں تعینات امریکی افواج کو سپلائی متاثر نہیں ہوئی۔ امریکی افواج کو صرف طورخم کے راستے ہی سپلائی نہیں بھیجی جاتی۔