counter easy hit

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ کب شروع ہونے والا ہے ؟ محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

لاہور (ویب ڈیسک )آج گلگت بلتستان، کشمیر، لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، فیصل آباد، ڈی جی خان، میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبر پختون خوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ژالہ بار اور آندھی کا بھی امکان ہے، جبکہ ملک کے
دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔پنجاب کے مختلف اضلاع سمیت خیبرپختون خوا کے ضلع مالاکنڈ میں رات گئے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔رات گئے منڈی بہاءالدین شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔جہلم شہر اور گردونواح میں ہونےو الی بارش کے باعث 2 گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی۔سرگودھا اور جھنگ میں بھی بارش کے بعد گرمی کا زورٹوٹ گیا،متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی ۔ضلع مالاکنڈ اور گردنواح میں بھی رات گئے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔جبکہ بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ ڈویژن)، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ژوب، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دورانپنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے ذیلی پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری، تیز ہواوٗں/آندھی کا بھی امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور مرطوب رہیگا۔سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانولہ، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں ڈویژن ، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: نورپورتھل41، اسلام آباد(ائیرپورٹ 32، سیدپور، گولڑہ17، بوکرہ 14، زیروپوائینٹ 05)، گوجرانوالہ20، منڈی بہاوٰالدین 15، گجرات 12، سیالکوٹ(ائیرپورٹ 11، سٹی 02)، مری، جہلم11، منگلا07، راولپنڈی (چکلالہ 05، شمس آباد 04)، کشمیر:کوٹلی 18، راولاکوٹ07، گڑھی دوپٹہ03، مظفرآباد01، خیبر پختونخوا: بنوں15، کوہاٹ، بالاکوٹ09، کالام، دیر05، پٹن، دروش04، مالم جبہ03، کاکول02، سیدوشریف، میرکھانی01، گلگت بلتستان: بگروٹ، استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔