counter easy hit

راہول گاندھی کانگریس کی صدارت کے امیدوار

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے پارٹی صدارت کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

Rahul Gandhi congress candidate of presidencyامکان ہے کہ47 سالہ راہول گاندھی صدارت کے انتخاب کے لئے واحد امیدوار ہوں گے کیونکہ کاغذات جمع کرانے کا آج آخری دن ہے اور اتوار تک ان کے علاوہ کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے ہیں۔

rahul-gandhi_02

کانگریس کی صدارت مسلسل 19سال سے ان کی والد ہ سونیا گاندھی کے پاس ہے۔ کانگریس کی موجودہ صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ پارٹی صدارت کے لئے راہول گاندھی کا نام تجویز کرنے والوں میں شامل ہیں۔

اگر کسی امیدوار نے راہول گاندھی کے مقابل کاغذات جمع کرائے توانتخاب کے لئے پولنگ 16دسمبر کو ہوگی بصورت دیگر وہ بلامقابلہ کانگریس کے صدر منتخب ہوجائیں گے۔

rahul-gandhi_03

پیر کو کاغذات نامزدگی جمع کرنے سے قبل راہول گاندھی نے من موہن سنگھ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ راہول گاندھی پارٹی روایات کو آگے لے کر چلیں گے۔