counter easy hit

جنرل راحیل شریف کی صدر اور وزیر اعظم سے الوداعی ملاقاتیں

Raheel Sharif farewell meeting with the President and Prime Minister

Raheel Sharif farewell meeting with the President and Prime Minister

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سے الوداعی ملاقاتیں کی ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس گئے جہاں انہوں نے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران آرمی چیف نے فرائض کی ادائیگی میں تعاون پر صدر اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔صدر ممنون حسین نے پاک فوج کے سربراہ کی حیثیت سے جنرل راحیل شریف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کی سالمیت اور بقا کے لیے ان کے اٹھائے گئے اقدامات کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔وزیراعظم نوازشریف نے ملکی سلامتی ودفاع اور پاک فوج کے لئے خدمات پر جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل راحیل شریف اور ان کے خاندان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعد ازاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرکا الوداعی دورہ کیا۔ جہاں ان کا استقبال ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے کیا۔ آرمی چیف نے  آئی ایس آئی کی کارکردگی کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر آئی ایس آئی کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف منگل کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں اور اب ان کی جگہ جنرل جاوید قمر باجوہ پاکفوج کی قیادت سنبھالیں گے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website