counter easy hit

راحت فتح علی جلد ’’ہم ہیں سپراسٹارز‘‘ ٹیلنٹ شو شروع کریں گے

Rahat Fateh Ali

Rahat Fateh Ali

کراچی (یس ڈیسک) راحت فتح علی خان بہت جلد ہم ہیں سپر اسٹارز ٹیلنٹ شو کا آغاز کریں گے۔ انٹرنیشنل پروموٹر سلمان نے اگست میں ٹیلنٹ شو شروع کرنے کا ارادہ ہے، جس کا مقصد پاکستان کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں ٹیلنٹ کو پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

شو کے فاتح کو ایک سال راحت فتح علی خان کے ساتھ رہنے کا موقع ملے گا، راحت فتح علی خان کا کراچی آفس مقامی ہوٹل میں قائم ہوچکا ہے،جس کا باقاعدہ افتتاح رواں ماہ کے آخر میں ہو گا۔