counter easy hit

ہدایتکاری، گلوکاری یا پروڈکشن میں کوئی دلچسپی نہیں، کرینہ کپور

Kareena Kapoor

Kareena Kapoor

ممبئ (یس ڈیسک) اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ میری تمام تر توجہ اداکاری پر ہے فیشن پروڈکشن ہدایتکاری یا پھر گانے میں فی الحال کوئی دلچسپی نہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کلے مطابق کرینہ کپور نے کہا کہ مجھے کئی جگہ سے اپنی فیشن لائن کا آغاز کرنے کی پیشکش ہوئی تاہم ابھی میں فلموں سے اپنی توجہ ہٹانا نہیں چاہتی

انھوں نے کہا کہ فی الحال میں خود کو پروڈیوسر کی ٹوپی پہننے کی اہل ہی نہیں سمجھتی انھوں نے کہا کہ میرے پاس ابھی اتنا وقت ہی نہیں ہے کہ میں اداکاری سے ہٹ کر کوئی ذمے داری نبھاؤں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے ویسے بھی ابھی صرف اداکاری میں ہی دلچسپی ہے اور اسی پراپنی تمام تر توجہ مرکوز کرناچاہتی ہوں۔