counter easy hit

راحت فتح علی خان کو لندن میں ہونیوالی ایوارڈ تقریب میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی

لاہور:  گلوکار راحت فتح علی خان نے نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی ملنے پر لندن میں ہونیوالی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔

Rahat Fateh Ali khan threatened of not to attend award ceremony held in Londonلندن میں 10 دسمبر کو راحت فتح علی خان کو ان کی میوزک کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر بہترین گلوکار کا ایوارڈ دیا جانا تھا لیکن گزشتہ شب راحت فتح علی کے لاہور میں واقع فارم ہاؤس پر نامعلوم افراد نے نعرے بازی کرتے ہوئے ایوارڈ تقریب میں شرکت نہ کرنے کو کہا جب کہ نعرے بازی کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ لندن میں منعقدہ پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ ایک مخصوص مذہبی گروہ کی تقریب ہے اس لیے اس تقریب میں شریک نہ ہوں۔

واضح رہے کہ احتجاج کرنے والوں نے راحت فتح علی خاں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں تاہم اس احتجاج کے بعد راحت فتح نے ایوارڈ شو میں شرکت سے معذرت کرلی۔ راحت فتح علی خان کے قریبی ذرائع کے مطابق اس شو کا معاہدہ ایک انٹرنیشنل پروموٹر نے کروایا تھا۔ راحت فتح علی خاں ایونٹ آرگنائزرز کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔ تاہم اب انھوں نے باقاعدہ ایونٹ آرگنائزرز کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ اس تقریب کا حصہ نہیں بنیں گے۔